कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسلام ہی سب سے برتر و برحق دین ہے۔ غلبہ اسلام کے مقصد سے حصول علم ضروری

جامعۃ البنات سعید آباد میں ممتاز ماہر تعلیم جناب محمد جاوید اقبال صاحب کا خطاب

سعیدآباد:23؍جنوری(راست) ساری دنیا میں اہل علم کی سخاوت و فیاضی مسلم ہے اللہ اور اس کے رسول کے بعد اہل علم سے بڑھ کر کوئی سخی نہیں۔اس لیے اہل علم کو اپنے علم کی قدر کرنی چاہیے اور طالبات ہوں یا اساتذہ و معلمات اپنے مقصد کو سامنے رکھنا ضروری ہے اور علم کا سب سے اہم مقصد غلبہ اسلام ہے لوگوں کے درمیان علم کو اس انداز سے پیش کرنا ضروری ہے کہ ان کے دلوں میں اسلام کی برتری کا احساس پیدا ہو جائے وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں کہ اسلام ہی سب سے برتر و برحق دن ہے جو کوئی علم حاصل کرے وہ اسلام کو غالب کرنے کے مقصد سے ہی علم حاصل کرے یہی علم کا معراج ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم محترم جناب محمدجاوید اقبال صاحب سابق ناظم مرکزی درسگاہ اسلامی رامپور نے دختران ملت کی قدیم بافیض دینی اقامتی درسگاہ جامعۃ البنات سعید آباد میں طالبات۔ اساتذہ و معلمات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے مدارس دینیہ میں اس بات کی بڑی کمی محسوس کی جا رہی ہے کہ اساتذہ کو ٹرینڈ کرنے کا انتظام نہیں ہے جبکہ یہ بہت ضروری ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے ہی صحیح طور پر درس و تدریس کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ جن مدارس میں اس کا انتظام ہے وہ یقینا قابل ستائش ہیں اور اس کا انتظام مدارس دینیہ میں ضرور ہونا چاہیے مہمان موصوف نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر اسلامی خوبیاں پیدا کریں وہ خوبیاں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مطلوب ہیں۔ اس سے ہمارے علم میں نکھار پیدا ہوگا اور نہ صرف یہ کہ ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوگا بلکہ درس و تدریس کے میدان میں ہم ایک مثالی کردار ادا کر سکیں گے۔ اسی طرح وقت کی پابندی۔ عہد کی پاسداری اور ڈسیپلین کا اہتمام بہت ضروری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں ہمیں یہ بات ملتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وقت کے بہت پابند تھے اور وقت کی پابندی کی پرزور انداز میں آپ نے تاکید فرمایا کرتے تھے۔ چنانچہ مسلمانوں نے اپنے وقت کی قدر کی اور زمانے میں ناقابل فراموش خدمات انجام دیا ۔مگر آج ہماری اس خوبی کو انگریزوں اور دیگر اقوام نے اپنا لیا اور ہم اس سلسلے میں غفلت کے شکار ہو گئے اس لیے ضروری ہے کہ ہم وقت کے پابند ہو جائیں ایک کامیاب مدرس کے لیے لازم ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ اصول و ضوابط کی بھی مکمل طور پر پاسداری کریں اپنے اندر کی برائیاں سے نفرت کریں۔اسے نکال پھینکیں۔ یہاں تک کہ اپنے خاندان قبیلے اور رشتہ داروں کے اندر بھی برائی موجود ہو تو اسے ہرگز سپورٹ نہ کریں البتہ حکمت کے ساتھ اسے دور کرنے کی کوشش کریں ۔مہمان موصوف نےاصول و ضوابط اور وقت کی پابندی کے مختلف واقعات بھی سنا ۓ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری ساکھ گری ہوئی ہے۔ ہمارے اندر محنت کی کمی ہے ۔اساتذہ اور معلمات اپنی طالبات کے اندر یہ احساس پیدا کریں کہ وہ محنت و لگن کو اپنائیں گے۔ اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں گے۔ اپنے معاملات کو درست کریں گے۔ جھوٹ مکرو فریب حسد و جلن اور دیگر برائیوں سے مکمل طور پر اجتناب کریں گے۔ پڑھنے پڑھانے کا دل نشیں انداز اختیار کریں گے۔ وہ انداز جس سے وہ مواد طالبات کو ذہن نشین ہو جائے بار بار دہرانے کا طریقہ بھی اپنائیں پہلے خود پڑھیں مطالعہ کریں پروردگار عالم سے دعا کا بھی اہتمام کریں خلوص دل اور بہتر طریقے کار اور نفسیات کا خیال رکھتے ہوئے اگر ہم اپنی خدمات کو انجام دیں گے تو اس کے دور رس اور بہتر نتائج سامنے ائیں گے مہمان موصوف نے جناب ذاکر حسین صاحب کا ایک واقعہ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب پرانی بوسیدہ عمارت سے نئی عمارت میں منتقل ہوئے تو پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس خلوص اور للہیت کے ساتھ پرانی عمارت کے اندر ہم لوگ کام کر رہے تھے اسی خلوص و للہیت کے ساتھ اس نئی عمارت میں بھی کام کرنا ہے اور اگر ہمارے اندر یہ صفت پیدا نہیں ہوئی تو پھر اس سے بہتر ہے کہ یہ عمارت منہدم ہو جائے مہمان محترم نے مغرب کی ترقی کا راز ان کی محنت جستجو اور لگن میں قرار دیا اور ساتھ ہی اصول و ضوابط اور وقت کی پابندی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہم بھی اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں پستی سے عروج کی طرف جانا چاہتے ہیں تو ان خوبیوں کو اپنانا ہوگا یہ خوبیاں وہی خوبیاں ہیں جو دین اسلام میں مطلوب ہیں ہمارے سارے کامیابی کی بنیاد اسی نظام اسلامی کے تحت زندگی گزارنے میں ہے۔ قبل ازیں مولانا حافظ رفیق احمد نظامی ناظم جامعہ نے مہمان محترم اور جامعہ کا تفصیلی تعارف کرایا۔ اس موقع پر اساتذہ معلمات اور معلمین اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی پرنسپل جامعہ محترمہ آنسہ سمیہ صاحبہ نے جلسے کی نگرانی کی اور ناظم جامعہ کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
جاری کردہ ؛ انتظامیہ جامعۃ البنات حیدرآباد

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے