कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داود کی فلموں میں مسلمانوں کی منفی نمائندگی پر تنقید

سیول:14؍جون:جنوبی کوریا کے اسلام قبول کرنے والے معروف گلوکار و یوٹیوبر کم داد نے بھی فلموں میں مسلمانوں کی منفی انداز میں نمائندگی پر تنقید کردی۔کم داد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے آغاز میں انہیں مسجد میں ساتھی نمازیوں سے بہت خوشگوار انداز میں ہاتھ ملاتے ہوئیجبکہ ویڈیو کے اختتام پر انہیں اپنے ایک دوست کے ہمراہ اسلحہ لیے خونخوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اس ویڈیو کے آغاز میں یہ بتایا ہے کہ مسلمان حقیقت میں بہت نرم مزاج اور خوش اخلاق ہوتے ہیں جبکہ ویڈیو کے اختتام میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ فلموں میں حقیقت کے بالکل برعکس مسلمانوں کی منفی نمائندگی کرکے لوگوں کے دلوں میں مسلمانوں اور مذہب اسلام کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے۔کم داود نے اپنی پوسٹ میں فلموں میں مسلمانوں کی منفی نمائندگی کی نشاندہی کرتے ہوئے استغفر اللہ بھی لکھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کورین گلوکار کی اس ویڈیو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو پر ردِعمل میں کہنا ہے کہ زیادہ تر بھارتی فلموں میں مسلمانوں کی منفی نمائندگی کی جاتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے