किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسسٹنٹ ٹیچر شیخ متین شیخ نذیر کو چکھلی میں شاندار تہنیت

چکھلی: ۲۱؍نومبر ( نمائندہ اعتبار) ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول بوائز دیولگھاٹ میں برسرخدمت ٹیچر شیخ متین شیخ نذیر نے اس سال انگریزی مضمون میں SET (ریاستی اہلیت ٹیسٹ) میں کوالیفائی کیا۔ اس سال انہیں قومی سطح کے باوقار ایوارڈ (انوویٹیو ٹیچر آف دی ایئر) نیشنل ایجوکیشن برلائنس ایوارڈ 2023 ء سے نوازا گیا۔نئی دہلی میں انفرادی نامزدگیوں کے زمرے میں سے ایک جس میں اساتذہ، محققین، پروفیسرز، صدور، ڈائریکٹرز، تعلیمی رہنما، سائنسدان وغیرہ شامل ہیں، شیخ متین شیخ نذیر کو انفرادی نامزدگی میں سال کے بہترین استاد کے ایوارڈ 2023 ء کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول دیولگھاٹ، تعلقہ اور ضلع بلڈھانہ میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔شیخ متین نے اس سال انگریزی میں ریاستی اہلیت کا امتحان (سیٹ) پاس کیا ہے۔ انہوں نے دیگر مضامین کے علاوہ انگریزی مضمون میں بھی مہارت حاصل کی۔ وہ طلباء کو بڑے شوق، لگن کے ساتھ پڑھاتے ہیں اور طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ ایک ذہین، باشعور، فعال، طالب علم دوست ہونے کے ناطے، وہ اپنے طلباء اور اسکول کے لیے جدید تعلیمی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔ سیٹ کا امتحان پاس کرنے اور قومی سطح کا اعزاز حاصل کرنے پر YDS ٹریڈرس اور اسحاق خان متر منڈل نے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر شیخ نذیر شیخ بڈھن، اسحاق خان، اعظم بھائی، الیاس خان، محمد شوکت سر ریٹائرڈ پرنسپل، شبیر بھائی، افضل بھائی، شیخ الطاف، جنید خان، تسلیم خان، شیخ تمکین ، سندیپ بھائی، عرفان بھائی، اسٹار ٹی وی 9 کے ایڈیٹر شعیب خان، شیخ فاروق، سنگھرش نائک کے شیخ ، روزنامہ ودربھ دستک کے ایڈیٹر شیخ ادریس شیخ نذیر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے