किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیل 30 برس سے ناکام، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں، برطانیہ

لندن:3؍فروری:برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ اس لمحے کی طرف تیزی سے بڑھنے کو تیار ہے جب فلسطینی ریاست کو مکمل قبولیت دی جائے گی۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ فلسطینیوں کو سیاسی افق پر نمودار ہونے کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ مشرقِ وسطی میں امن کی راہ ہموار ہو، 30سال سے ناکامیوں کی کہانی چل رہی ہے۔ اسرائیل اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ویسٹ منسٹر میں کنزرویٹو مڈل ایسٹ کونسل کے تحت منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ فلسطینی ریاست کیسی ہوگی اس کے تعین کی ذمہ داری برطانیہ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ فلسطینی عوام کو اس بات کا موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ دو ریاستوں کے نظریے کی طرف تیزی سے بڑھیں۔ ہم اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے ذریعے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کا جائزہ لیں گے۔ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کے لیے بین الاقوامی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔ حقیقی امن اور ترقی کی راہ اس وقت ہموار ہوگی جب اسرائیل اپنی ناکامی تسلیم اور قبول کرے گا،ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ غزہ کا نظم و نسق بہتر طور پر سنبھالنے کے لیے نئی فلسطینی اتھارٹی کا قیام بھی لازم ہے جس میں ٹیکنوکریٹس اور اچھے قائدین شامل ہوں۔ اسرائیل کے تمام مغویوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ یہ یقین دہانی بھی لازم ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملے روک دیے جائیں گے۔ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ یہ ڈیل مشکل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے