कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیل کو ایرانی حملوں سے گزند پہنچا تو امریکہ جنگ میں شامل ہونے پر مجبور جائے گا

واشنگٹن:18؍اپریل: امریکی صدر جو بائیڈنن نے انتباہ کیا ہے ایرانی حملوں سے اسرائیل کو کچھ نقصان پہنچا تو امریکہ کو مشرق وسطی میں اس وسیع ہوتی چلی جانے والی جنگ کا براہ راست حصہ بننا پڑے گا۔جو بائیڈن نے یہ دھمکی اسرائیل پر پہلے ایرانی حملے کے بعد دی ہے۔ ایران کے حملے ہفتے کے روز سامنے آئے تھے۔ اس سے قبل اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کا ایران نے اسرائیل کو جواب دینے کی کوشش کی تھی۔صدر بائیڈن کی طرف سے یہ انتباہ وال سٹریٹ جرنل میں سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ان دنوں کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل اور یوکرین کے لئے امریکی فوجی امداد کی فوری اور تیزی سے فراہمی کے لئے امریکی قانون ساز قانون سازی کریں۔جو بائیڈن کے مطابق یہ وقت نہیں ہے کہ ہم اپنے دوستوں کا ختم ہونے دیں اس لئے ضروری ہے کہ ایوان نمائندگان فوری طور پر سلامتی امور کے لئے یوکرین اور اسرائیل کے لئے فوجی امداد کی منظوری دیں۔ اسی طرح غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کو مثر بنانے کے لئے کردار ادا کیا جائے۔واضح رہے امریکی ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کئی مہینوں سے اس امدادی پیکج پر باہم جھگڑ رہے ہیں۔ بعض ڈیمو کریٹ ارکان کانگریس اسرائیل کے لئے امریکہ غیر مشروط امداد کیوں دیے جانے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ایران اسرائیل پر حملے میں کامیاب ہو گیا تو امریکہ کو اس جنگ میں کودنے پر مجبور جائے گا۔ ان کا کہنا تھا یوکرین اور اسرائیل اپنے دفاع اور خود مختاری کی اہلیت رکھتے ہیں مگر وہ امریکی مدد کی پر بڑا انحصار کرتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے