किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیل غزہ میں ’’ دہشت گردی‘‘ کررہا ہے: پوپ فرانسس

وٹیکن:18؍دسمبر:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں دو مسیحی خواتین کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس فعل کو دہشت گردی قرار دیا۔پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں دعائیہ تقریب کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ "غزہ سے مجھے افسوسناک خبریں سننے میں آرہی ہیں۔ ایک ماں اور بیٹی کو نشانہ باز نے گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہیں۔”پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ "کچھ لوگ اسے دہشت گردی کہتے ہیں، کچھ اسے جنگ کہتے ہیں۔ ہاں یہ جنگ ہے، ہاں یہ دہشت گردی ہے۔ آئیں اس کے خاتمے کے لئے دعا کریں۔”بیت المقدس کے لاطینی چرچ کے سرپرست کے مطابق غزہ کے ایک چرچ میں دو خواتین ماں اور بیٹی کو گولی سے نشانہ بنایا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے