कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیلی فوج کی غزہ میں خون کی تازہ ہولی،106 شہید176 زخمی

غزہ:21؍مئی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 106 شہیر شہید اور 176 زخمی ہوئے۔ شہدا اورزخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے جن میں 106 شہید اور 176 زخمی ہیں۔ زخمیوں کو غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ شہدا اور زخمیوں کی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔اس طرح گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 35,562 شہید اور 79,652 زخمی ہو گئے ہیں۔وزارت نے شہدا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے