कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیلی فوج کا النصیرات میں وحشیانہ قتل عام،210 شہید، 400 زخمی

نصیرات کیمپ میں خونی قتل عام پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے : محمود عباس

غزہ ، 9جون:ہفتے کے روز اسرائیلی قابض فوج نے امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت اور مدد سے شروع کی گئی جارحیت میں تازہ قتل عام کیا ہے جس میں مزید سیکڑوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق النصیرات کیمپ میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 210فلسطینی شہید اور کم سے کم 400 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ ہفتے کو وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں وحشیانہ قتل عام کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔ شہدا میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ النصیرات کیمپ پر اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے تباہ کن بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہری ملبے تلے دب گئے ہیں۔ سیکڑوں زخمی سڑکوں پر پڑے ہیں اور اسرائیلی فوج کی پابندیوں کی وجہ سے طبی عملہ اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے اور ان کی مدد کرنے سے قاصر ہے۔ غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے نصیرات کیمپ پر غیر مسبوق حشیانہ حملہ کیا، جس سے درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ النصیرات کی سڑکیں زخمیوں اور شہدا کی لاشوں سے بھری ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے شہریوں کو براہ راست نشانہ بنایا، درجنوں شہدا کی لاشیں اور زخمی سڑکوں پر پڑی ہیں۔ بیان کے مطابق قابض فوج نے درجنوں جنگی طیاروں، کواڈ کاپٹر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا، ساتھ ہی ٹینکوں سے محفوظ شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی گورنری میں میدان جنگ کی صورتحال تباہ کن ہے کیونکہ مرکزی گورنری میں بغیر کسی تفریق کے "اسرائیلی” جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز اور بچوں اور خواتین کے خلاف منظم جرائم کررہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ الاقصی شہدا ہسپتال مرکزی گورنری کا واحد ہسپتال ہے اور اس وقت صرف ایک الیکٹرک جنریٹر پر کام کر رہا ہے جب کہ دو جنریٹرز میں سے ایک ہسپتال آٹھ ماہ سے خراب ہے۔
نصیرات کیمپ میں خونی قتل عام پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے : محمود عباس
غزہ:9جون: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں فلسطینیوں کے بد ترین قتل عام پر اقوام متحدہ کے فوری رد عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ فلسطینی صدر نے اس سلسلے میں فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ذریعے اپنے مختصر بیان میں کہا ‘ وسطی غزہ میں یہ خونی قتل عام اسرائیلی افواج نے کیا ہے۔’ واضح رہے اسرائیل کی تینوں مسلح افواج کے اس مشترکہ جنگی آپریشن کے دوران 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے