किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی رہائشیوں کو انخلا کا حکم دے دیا

غزہ:8؍اگست:اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع الدرج اور التفاح محلوں کے رہائشیوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔عربی زبان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی فوج ہر اس مقام پر بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جہاں سے سرگرمیاں کی جاتی ہیں یا جہاں سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے جاتے ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں سے جو اس علاقے کو خالی نہیں کر سکے ہیں۔ فورا جنوب میں المواصی کے علاقے کی طرف جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مختلف فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیے گئے۔ طبی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں پناہ گزینوں کے خیمے، مکانات، اور پٹی کے مختلف علاقوں میں امداد کا انتظار کرنے والے عام شہریوں کے ہجوم کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے شمال سے پٹی سے متصل ایک بستی کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو روک لیا گیا ہے۔ اس کے جواب میں "اسلامی جہاد” نے نیر عام بستی پر بمباری کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جمعرات کی شام کو ہی اسرائیلی سکیورٹی کونسل کا اجلاس غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کے امکان پر بحث کے لیے شروع ہوا ۔ فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کو بین الاقوامی سطح پر اور اسرائیل کے اندر بھی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کے خاندانوں کی طرف سے بھی شدید احتجاج کیا جا سکتا ہے۔خبروں کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ سکیورٹی کونسل سے ایک طویل بحث کرنے اور غزہ کی پٹی کے پورے یا اس کے ان حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک توسیع شدہ فوجی منصوبے کی منظوری کی توقع ہے۔اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جو بھی منصوبہ منظور کیا جائے گا۔ اس پر حماس تحریک پر دبا بڑھانے کے مقصد سے بتدریج عمل درآمد کیا جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے