कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیلی حملوں نے غزہ کی تین چوتھائی سے زیادہ آبادی کو بے گھر کر دیا

لندن :27؍جون:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے وہاں کی تین چوتھائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ نے محصور پٹی میں فلسطینی عوام کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔ .گوتیرس نے منگل کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران خطاب میں کہا کہ "غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں صرف 8 ماہ میں 36,000 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ آبادی کا تین چوتھائی سے زیادہ حصہ بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا”۔انہوں نے مزید کہا کہ "انسانی امداد تک رسائی میں شدید رکاوٹوں نے لوگوں کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے”۔غزہ کی پٹی کے عوام مسلسل جارحیت اور پرتشدد اندھا دھند بمباری کے باعث ایک بے مثال انسانی تباہی کا شکار ہیں۔ 1.8 ملین سے زائد افراد کی داخلی نقل مکانی کے بار بار کے واقعات نے لوگوں کی مشکلات اور بھی بڑھا دی ہیں۔گذشتہ ہفتے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما عزت الرشق نے غزہ میں بھوک کے نتیجے میں 40 بچوں کی شہادت کا انکشاف کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غذائی قلت اور غذائی سپلیمنٹس کی کمی کے باعث 3500 بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔بین الاقوامی انسانی تنظیموں کی "انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن” رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "غزہ کی تقریبا 96 فیصد آبادی کو خوراک کی شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے”۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے