किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیلی بمباری، غزہ میں ممتاز سائنس دان بھی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے

غزہ:۳؍دسمبر:غزہ پر اسرائیلی بمباری کی جمعہ کے روز سے از سر نو شروعات کے اگلے روز ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت جاں بحق ہو گئے۔ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ ہفتے کے روز بنایا۔ یہ الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلی تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہدا میں شامل ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے