कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

استاد محترم شیخ سلیم سر علم و کردار کا روشن مینار

از قلم : عارف محمد خان

کچھ لوگ محض کسی شہر یا ادارے کی پہچان نہیں بنتے بلکہ پورے دور کی پہچان بن جاتے ہیں۔
محترم شیخ سلیم سر بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے جن کا نام آج صرف ایک شہر تک محدود نہیں بلکہ ہر اُس مقام پر احترام سے لیا جاتا ہے جہاں ان کے شاگرد موجود ہیں۔
صرف ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی ان کی علمی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔
وہ ریاضی کے استاد ضرور تھے، مگر حقیقت میں وہ معمارِ نسلِ نو تھے۔
ہزاروں طلبہ نے ان کے زیرِ سایہ علم حاصل کیا، اور ان کی رہنمائی میں اپنے خوابوں کو تعبیر دی۔
ان کا تدریسی اسلوب نہایت سادہ، مؤثر اور دل نشیں تھا۔
وہ مشکل سے مشکل سوال کو اس انداز سے سمجھاتے کہ طالب علم کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی اور خوف کی جگہ اعتماد لے لیتا۔
وہ چراغِ علم تھے جو جل کے روشنی دیتے رہے
خود مٹ گئے مگر نسلوں کو راستہ دیتے رہے
شیخ سلیم سر کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو ان کی خوش مزاجی، رحم دلی اور شفقت تھی۔
وہ استاد کم، اور ہر طالب علم کے لیے مشفق سرپرست زیادہ تھے۔
کمزور طالب علم ہو یا نمایاں ان کے نزدیک سب یکساں تھے۔
وہ صرف نصاب نہیں پڑھاتے تھے بلکہ انسان بناتے تھے۔
کتابیں صرف سبق نہیں سکھاتیں، زندگی بھی سنوارتی ہیں
جب استاد ایسا ہو تو تقدیریں نکھارتی ہیں
ان کے شاگرد آج ملک کے مختلف شہروں میں بطور استاد، انجینئر، پروفیسر اور رہنما قوم کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔یہی کسی معلم کی اصل میراث ہوتی ہے۔
مری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
میرے بچوں کے ہنر بولیں گے زمانے بھر میں
آج جب وہ ہم سے رخصت ہو گئے ہیں تو علم کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے،لیکن ان کی یادیں، تعلیمات اور کردار ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
مرنے والے کبھی مرتے نہیں اہلِ دل میں ان کے نقشِ قدم زندہ رہتے ہیں ہر محفل میں قوم نے ایک عظیم استاد کھو دیا ہے،مگر ان کا چراغ علم کبھی بجھنے والا نہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،ان کے درجات بلند کرے،اور اہلِ خانہ، شاگردوں اور تمام چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔(آمین)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے