कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ساجد نثار احمد سر( مالیگاؤں ) کی نانڈیڑ آمد و رہنمائی

ناندیڑ:22؍اکتوبر(بذریعہ نوید احمد قریشی )ناندیڑ ٹیچر اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی کو لے کر حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ تمام ہی اساتذہ کے لیے اور نوکری میں ترقی کے لیے ضروری قرار دیا ہے مگر حکومت کا رُخ اساتذہ کے لیے کیا ہے؟ جی آر کے تحت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ سینیئر اساتذہ کو اس فکر کو لے کر ہارٹ اٹیک ،ڈپریشن ،خود سوزی جیسے واقعات سامنے آئے ہیں اور کچھ سوالات ہمارے سامنے واضح نہیں ہو پا رہے ہیں جماعت اول تا ہشتم کے خاص طور پر اقلیتی اداروں کو یہ لاگو ہے یا نہیں ؟ کیا ٹی ای ٹی امتحان پاس نہ کرنے والوں کی نوکری جا سکتی ہے ؟کیا یہ نوکری میں ترقی کے لیے محدود ہے؟اس طرح کے مزید کئی سوالوں کے ازالہ کے لیے اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کے بانی وہ جنرل سیکرٹری ساجد نثار احمد صاحب ان مسئلوں کو لے کر خطاب کریں گے یہ جلسہ مورخہ 23 اکتوبر 2025 بروز جمعرات کو دوپہر دو بجے بمقام MOS اکیڈمی السعود مندی کے بالائی حصّہ میں منعقد ہوگا اس جلسہ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین اساتذہ اور ٹی ای ٹی امتحان کی تیاری کرنے والے امیدوار بھی اس میں شرکت کریں اس طرح کی اپیل ریاستی ذمہ دار محمد ضیاء الحق سر اور نوید احمد قریشی سرنے کی ہے ۔
رابطہ نمبر 8149806247،7972851958

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے