कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ کے اہم مسائل پر دوٹوک موقف ؛ ناگپور میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی نمائندگی

ناگپور :13؍دسمبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے ریاست کے اساتذہ کو درپیش اہم اور سنگین مسائل پر ناگپور میں وزیر تعلیم داداجی بھوسے ،قبائلی ترقی کے وزیر ڈاکٹر اشوک جی اُئیکے، وزیر دیہی ترقیات جے کمار گورے، ارکانِ اسمبلی وکرم کالے، راجو توڈسام، سدھاکر اڈبالے، سے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ،ٹی ای ٹی معاملے میں ریاستی حکومت نظرِ ثانی عرضی داخل کرے یا مرکزی حکومت کے ذریعے رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ میں ضروری ترمیم کرائی جائے، ۱۵ مارچ ۲۰۲۴ کے حکومتی فیصلے میں اصلاح کی جائے، پوتر پورٹل کے ذریعے فوری طور پر اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیب فراہم کیے جائیں، شکشن سیوک کے ماندھں میں اضافہ کیا جائے، تمام سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم نافذ کی جائے، اساتذہ بھرتی ۲۰۲۲ (فیز ۱ اور فیز ۲) میں نااہل، غیر حاضر اور منتخب ہو کر بھی جوائن نہ کرنے والی نشستیں نیز سابق فوجیوں کے کوٹے کی خالی اسامیاں فوری طور پر پُر کی جائیں اور پاوتر پورٹل فوراً شروع کیا جائے۔ و دیگر مطالبہ کیا گیا ہے ۔نیز مطالبات منظوری کے لیے جدوجہد شروع کی گئی ہے۔نیز ۹ دسمبر ۲۰۲۵ کو ادھیاپک بھون، ناگپور میں مہمان کمرہ اور رابطہ فیڈریشن کے دفتر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے، جہاں معزز شخصیات کے ہاتھوں ان کا شاندار اعزاز کیا گیا۔نیز اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے ناگپور میں جونی پینشن اسکیم کے آکروش مورچہ ، سمرگ شکشا ابھیان کے بھرنا آندولن ،ٹیچر بھرتی کے آندولن ، مدھیہ ورتی تنظیم کے دھرنے آندولن کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی حمایت دی گئی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے