किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ کو پینشن کے آپشن منتخب کرنے کے لیے مدت میں توسیع کی جائے:اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

پربھنی :28؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اساتذہ سمیت ریاستی ملازمین کے لیے نیشنل پنشن اسکیم (NPS)، نظر ثانی شدہ نیشنل پنشن اسکیم (RNPS)، اور یونیفائیڈ پنشن اسکیم (UPS)میں سے کوئی ایک اپشن منتخب کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے 31 مارچ 2025 کی مدت دی گئی ہے، اساتذہ میں پھیلے ہوئے تذبذب کو لے کر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے 25 مارچ 2025 کو منترالیہ میں فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں نمائندگی کی گئی ہے، فالو اپ لیا گیا ہے، نیز تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نےمختلف ٹیچر ایم ایل اے سےمدت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ جلد ہی درستگی کا امکان ہے، نیا سرکولر جاری کر مدت میں توسیع کی جائے گی، اس لیے آپشنز کو منتخب کرنے میں جلدی بازی نا کرتے ہوئے ،پینشن کے متعلق واضح حکومتی جی آر انا ضروری ہے، ایک سوال کے جواب میں ساجد نثار احمد نے بتایا کہ مدت میں توسیع کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کوششیں جاری ہیں،ساجد نثار احمد کے مطابق 20 ستمبر 2024 میں جی آر جاری کر ریاستی حکومت نے RNPSجاری کی ، مگر اس پینشن اسکیم کی شرائط ، فائدہ کیا حکومت نے واضح نہیں کیا ، جبکہ UPS انتخاب کے لیے 2027 تک مدت ہے۔ بہت سارے اساتذہ فی الحال NPS میں ہیں،اس لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری نئی پینشن اسکیم کا اپشن منتخب کرنے کے لیے مدت میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے