कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ علم کے چراغ ہیں، یومِ اساتذہ پر خصوصی تقاریب کا انعقاد

جلگاؤں:5؍ستمبر(راست)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یومِ اساتذہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جماعت دہم کےطلبہ و طالبات نے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تقاریر، نظمیں پیش کیے۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ طلبہ نے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ علم کے چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی پھیلاتے ہیں۔ جماعت دہم کے طلبہ و طالبات میں تدریسی اور غیر تدریسی فرائض بخوبی انجام دیئے ۔صبح کے سیشن کے انچارج جاوید شیخ سر نے طلبہ و طالبات کو ہندوستان کے سابق یوم جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی زندگی اور انکی تعلیمی خدمات کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کیں ۔پرنسپل جناب قاضی ضمیر صاحب نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کا احترام ہر شاگرد پر فرض ہے اور ایک استاد کی محنت ہی طالب علم کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہے۔ اقراء شاہین کے تمام اساتذہ نے بچوں کی رہنمائی کی۔ اس پروگرام میں کلچرل کمیٹی کے ممبران شیخ مہر النساء مس , عمران خان سر، محسن شیخ سر نے خصوصی رول ادا کیا۔ ۔ تمام اساتذہ، غیر تدریسی اساتذہ اور بچوں کو اقرا سوسائٹی کے صدر جناب ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب اور دیگر ممبران کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے