किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ارمان بیگ طيب بیگ نے عمر کے 8 سال میں مکمل کیا پہلا روزہ

پربھنی:28؍مارچ ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) پربھنی کی معزز شخصیت بیگ طیب( صدر مدرس تراب الحق اُردو پرائمری اسکول بوری) کے ہونہار فرزند ارمان بیگ نے اپنے زندگی کا پہلا روزہ 8 سال کی عمر میں رکھ کر اس مبارک عمل کا آغاز کیا۔اس خوشی کے موقع پر بیگ فیملی کے تمام افراد، عزیز و اقاریب اور دوست احباب نے دل کی گہرائیوں سے دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سب نے مل کر ارمان بیگ کو اس اہم دینی فریضے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ارمان بیگ کو ہمیشہ نیک راستے پر گامزن رکھے، دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے، اور اسے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔اس بابرکت تقریب میں محبت اور خوشی کا خوبصورت ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں ہر چہرہ مسکراہٹ سے چمک رہا تھا اور ہر دل دعاگو تھا۔ مہمانوں کے لیے پرتکلف افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔اللہ تعالیٰ اس ننھے روزہ دار کے روزے کو قبول فرمائے اور اسے ہمیشہ ایمان، تقویٰ اور کامیابیوں سے نوازے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے