कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ارریہ کی علمی زرخیزی کا تازہ ثمر ’’سوغاتِ رمضان‘‘

تجزیاتی مطالعہ: مولانا منصور احمد حقانی (صحافی)

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ امتِ مسلمہ کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا وہ عظیم الشان عطیہ ہے جس کی ہر ساعت رحمتوں کی ضامن اور ہر لمحہ مغفرت کا پیغام ہے۔ اس مبارک مہینے کے فیوض و برکات سے کماحقہ مستفید ہونے اور اس کی قدر و منزلت پہچاننے کے لیے ایک ایسی جامع رہنمائی کی ضرورت ہمیشہ محسوس کی جاتی رہی ہے جو عامۃ المسلمین کے لیے سہل اور مستند ہو۔ زیرِ نظر کتاب "سوغاتِ رمضان” اسی ضرورت کی ایک بہترین علمی پزیرائی ہے جسے رفیقِ گرامی مولانا محمد عادل ارریاوی (حفظہ اللہ) نے کمالِ عرق ریزی اور اخلاص کے ساتھ مرتب کیا ہے۔ اس تالیف کی سب سے بڑی انفرادیت اس کا وہ ہمہ گیر انداز ہے جو نہ صرف رمضان کے فضائل اور روزے کے بنیادی فقہی احکام کا احاطہ کرتا ہے بلکہ ایک مومن کی عملی اور روحانی تربیت کے تمام گوشوں کو روشن کرتا ہے۔ مصنف نے بڑی بصیرت کے ساتھ قارئین کو یہ پیغام دیا ہے کہ رمضان کی روحانیت کو پانے کے لیے شعبان ہی میں دنیاوی مشاغل اور ضروری خریداری جیسے کاموں سے فارغ ہو جانا چاہیے تاکہ اس ماہِ عظیم کا ایک ایک پل خالص عبادت میں صرف ہو سکے۔
اس کتاب کی فہرستِ مضامین پر اگر نظر ڈالیں تو ۳۵ اہم اور متنوع عنوانات قارئین کے سامنے مسائل کا ایک علمی گلدستہ پیش کرتے ہیں۔ سحر و افطار کی باریکیوں سے شروع ہونے والا یہ سفر، اعتکاف کی اہمیت، تراویح کی نماز اور ختمِ قرآن کے آداب تک نہایت جامعیت کے ساتھ پہنچتا ہے۔ خاص طور پر اعتکاف کے فضائل اور رمضان کے آخری عشرے میں عبادت کا اہتمام جیسے مضامین اس کتاب کو محض ایک معلوماتی رسالہ نہیں بلکہ ایک مکمل "تربیتی نصاب” بنا دیتے ہیں، جو تمام قارئین کے اندر تقویٰ اور صبر کا جذبہ بیدار کرنے کا باعث بنتا ہے۔
دیگر علمی تقریظات سے ہٹ کر اگر میں اس کا تجزیہ کروں، تو یہ تالیف غفلت کے پردوں کو چاک کر کے عمل کی دعوت دینے والا ایک ایسا دستور العمل ہے جو موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ ارریہ کی زرخیز علمی زمین سے تعلق رکھنے والے اس جواں سال عالمِ دین کی یہ کاوش یقیناً لائقِ تحسین اور امت کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔
دعا ہے کہ باری تعالیٰ مولانا محمد عادل صاحب ارریاوی کی اس محنت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اسے ان کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے اور امتِ مسلمہ کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین ۔
دعاگو:منصوراحمدحقانی
صدر: الحق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ
١٧؍ رمضان المبارک ١٤٤٧ھ
8235703061

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے