कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو ہائی اسکول، بادشاہ نگر، نندوربار میں آنند میلہ کی دھوم دھام

طلبہ و طالبات نے خرید و فروخت سے بھرپور آنند حاصل کیا

اردو ہائی اسکول، بادشاہ نگر، نندوربار میں آنند میلہ کی دھوم دھام

نندوربار: 15 جنوری (پریس ریلیز)طلبہ و طالبات میں تجارت کے بنیادی اصول، خرید و فروخت، نفع و نقصان، خود اعتمادی اور خود انحصاری کا شعور بیدار کرنے نیز ان کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے ہر سال کی طرح امسال بھی اردو ہائی اسکول و پرائمری اسکول کا مشترکہ آنند میلہ بڑے اہتمام اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔میلے کی ابتداء ششم جماعت کے طالب علم حمیر عبدالعزیز کی تلاوتِ سورۂ فاتحہ سے ہوئی، جس کے بعد مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فاروق پٹھان نے ربن کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سید نعیم الدین صاحب (چیئرمین، سید امام بادشاہ ایجوکیشن سوسائٹی)، مولوی جنید صاحب، مولوی ذیشان صاحب، مولوی فیصل صاحب، مولوی شاح رُخ صاحب، کھاٹک اسمعیل صاحب، ساجد باغبان اور دیگر معزز شخصیات بطورِ مہمان شریک ہوئیں۔آنند میلہ کی اصل توجہ کا مرکز لذیذ پکوانوں کے اسٹالز رہے، جو حاضرین کو اپنی جانب متوجہ کر رہے تھے۔ ان میں بریڈ پکوڑے، موموس، منچورین، پونگے بٹاٹے، سموسے، کھمن، کھمنی، کیک، رگڑا، چنے وٹانے، بھیل بھال، پاترے، گاجر اور لوکی کا حلوہ، گلاب جامن، چکن چلی بٹاٹا سیخ، دہی وڑے وغیرہ شامل تھے۔تقریباً ۵۱ اسٹالوں پر خریداروں کی خاصی بھیڑ دیکھی گئی، جہاں طلبہ و طالبات نے دل کھول کر خرید و فروخت کا آنند حاصل کیا۔اس کامیاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں جعفر سر، صابر سر، جاوید سر، ارشد سر، عمران سر، سلمیٰ میڈم، انیسہ میڈم، نیلوفر میڈم، فردوس میڈم، ساجدہ میڈم، نازیہ میڈم اور نصرت میڈم نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔آخر میں صدرِ مدرس شیخ ریاض سر نے تمام مہمانوں، اساتذہ اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔یوں آنند میلہ اپنے کامیاب اختتام کوپہنچا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے