कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو کارواں، اورنگ آباد کا چھٹایوم تاسیس و تقسیم انعامات کی تقریب کا پروقار انعقاد

اورنگ آباد:16؍فروری (خان افراء تسکین )شہرِ اورنگ آباد میں علم و ادب کا ایک شاندار اور یادگار منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اردو زبان و ادب کے فروغ اور طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے والی فعال تنظیم اردو کارواں اپنے چھٹے یومِ تاسیس و تقسیمِ انعامات کی تقریب کے ساتھ ساتویں سال میں داخل ہوئی۔یہ پروقار تقریب بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر، اورنگ آباد میں منعقد کی گئی، جہاں اہلِ قلم، اساتذہ، سرپرست، معزز مہمانان اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کر کے محفل کو علم و تہذیب کا دلکش گہوارہ بنا دیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں اسکولی طلبہ نے مترنم آواز میں نظم پیش کر کے سامعین سے خوب داد وصول کی۔اردو کارواں کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نفیسہ شیخ نے سال 2025 کی تعلیمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل مفصل سالانہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم نے سال بھر نظم گوئی، ڈرائنگ مقابلہ، خطاطی مقابلہ، نعت گوئی، ہزل گوئی، کہانی نویسی، داستان گوئی اور یومِ اقبال پروگرام جیسی بامقصد سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اردو کارواں کا مقصد محض مقابلے منعقد کرنا نہیں بلکہ طلبہ میں خود اعتمادی، تخلیقی سوچ اور مثبت کردار سازی کو فروغ دینا ہے۔ سالانہ رپورٹ تنظیم کی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور اخلاص کا جیتا جاگتا ثبوت تھی۔تقریب کی صدارت صدر اردو کارواں جناب فرید احمد خان نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر محمد مخدوم فاروقی (پرنسپل، ڈاکٹر رفیق زکریا ویمنس کالج، اورنگ آباد) اور ڈاکٹر سید حسین اختر ( کار گزارصدر، مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی) شامل تھے۔ تقریب ڈاکٹر مسرت فردوس (سابق پروفیسر شعبۂ اردو، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی، اورنگ آباد) کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر ضیاء الحسن خان (سابق پروفیسر، شری شیواجی کالج، اکولا)، عبدال باسط صدیقی (ڈائریکٹر، مائنڈز اینڈ موشن فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر انصاری محمد ابرار احمد (سی ای او، برہانی نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی، اورنگ آباد)، معروف افسانہ نگار ڈاکٹر عظیم راہی، و ڈاکٹر رفیع الدین ناصر سابق پروفیسر مولانا ازاد کالج شامل تھے۔افتتاحی کلامات پیش کرتے ہوۓ تمام مہمانان کا تعارف محمد عرفان خان سوداگر نے کروایا تمام مہمانان کا استقبال گل دستہ اور شال پیش کر کے کیا گیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد مخدوم فاروقی نے اردو کارواں کی چھے سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم شہرِ اورنگ آباد میں ایسی مثبت اور بامقصد سرگرمیاں انجام دے رہی ہے جو طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ قرآنِ مجید کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور علم کو کردار سازی کا وسیلہ بنائیں۔ڈاکٹر انصاری محمد ابرار احمد نے بھی اردو کارواں کی تعلیمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ملت کے لیے امید افزا قدم قرار دیا۔ ڈاکٹر سید حسین آختر نے بھی اردو کارواں کے سرگرمیوں کی ستائش کی اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔صدر اردو کارواں فرید احمد خان نے اپنے صدارتی کلمات میں تمام مہمانان، اساتذہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو صرف زبان نہیں بلکہ تہذیب، محبت کی شناخت ہے، اور اردو کارواں اسی شناخت کو مضبوط کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔انہوں نے تمام سوسائٹی کے زمہ داران، پرنسپل حضرات، اساتذہ و سرپرستوں کا پروگرام کو، کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا سب سے پُرجوش مرحلہ تقسیمِ انعامات تھا۔ سال بھر منعقد ہونے والے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ یومِ اقبال، ہزل گوئی، نعت گوئی، کہانی نویسی ، داستان گوئی، کیلیگرافی، و ڈرائنگ میں نمایاں کارکردگیکرنے والے طلبہ کو ٹرافی اور میڈلز سے نوازا گیا۔ انعام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 250 سے زائد رہی۔ ساتھ ہی 15 اسکولوں کو سال بھر اردو کارواں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور نمایاں کارکردگی کرنے پر خصوصی ٹرافیوں سے سرفراز کیا گیا۔مختلف سرگرمیوں میں ججس کے فرائض انجام دینے اولےتمام اساتزہ کو خصوصی سندِ سپاس نامہ پیش کر کے ان کی محنت اور رہنمائی کا اعتراف کیا گیا، ۔ اس پروگرام میں شہرِ اورنگ آباد کے علاوہ ناندیڑ، بیڑ، امراوتی اور اکولا ،لاسور سے تعلق رکھنے والے علم دوست حضرات نے تشریف کی۔قرعہ اندازی کے زریعۓ تمام حاضرینِ کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے، ۔ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں اور والدین کی آنکھوں میں فخر کی چمک اس بات کا واضح ثبوت تھیں کہ اردو کارواں صرف انعامات نہیں بانٹتا بلکہ حوصلہ، اعتماد اور امید بھی عطا کرتا ہے۔پروگرام کی نظامت اردو کارواں کے انچارج محمد عرفان سوداگر اور ایونٹ کوآرڈینیٹر رشیدہ کوثر نے نہایت خوبصورت، پُراعتماد اور منظم انداز میں انجام دی، جس نے تقریب کے وقار اور حسن میں مزید اضافہ کیا۔پروگرام میں ڈاکٹر اشفاق اقبال احمد ،خان ارجمند فردوس (سکریٹری عنبر ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی اورنگ آباد)ریسہ بیگم صاحبہ (ہیڈ مسٹریس میونسپل اسکول ) ، ڈاکٹر عظیم راہی افسانہ نگار ،شیخ حنا فردوس لیکچر اندرا گاندھی اردو گرلس جونییئرکالج: صمد شیخ سر ڈاکٹر رفیع الدین ناصر، پرنسپل ڈاکٹر وہاب الحق، کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اردو کارواں کے فعال ممبران نے انتھک محنت کی جن میں قاضی نزہت فاطمہ، ڈاکٹر شیخ لطیف، عبدالوحید فاوروقی، محمد فصیح الدین شیخ محمد ابرا کے علاوہ اردو کارواں کے اسٹوڈنٹس کلب کے ممبران جن میں افنان باجعمان،سالم باجعمان ،لائبہ راحین ،عمیزہ فاطمہ ،الینہ عائشہ ، شمسہ انصاری افراء تحسین نے کافی محنت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے