कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو مدھول کلسٹر سیڑم میں اردو ادبی و ثقافتی میلے کا کامیاب انعقاد

مدھول :21؍نومبر(راست)عائشہ صدیقہ خانم سی آر پی اردو مدھول کلسٹر کی اطلاع کے بموجب تاریخ 18 / نومبر بروز منگل بمقام سرکاری اردو گرلز ہائیر پرائمری اسکول مدھول میں اردو مدھول کلسٹر کے ادبی و ثقافتی میلے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز طالب علم سید غوث کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت کا نذرانہ رقیہ بیگم طالبہ نے پیش کیا۔پروگرام کا افتتاح بدست شری ماروتی ہوجراتی سر بی ای او سیڑم اور دیگر مہمانان نے پودے کو پانی دے کر کیا۔ جلسہ کی صدارت مدرسہ ہذا کے ایس ڈی ایم سی صدر الحاج مبین احمد نے کی۔ مہمانان کا استقبال مدرسہ ہذا کے صدر مدرس اقبال احمد سر نے کیا۔اس کے بعد مہمانان کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ماروتی ہوجراتی سر بی ای او’ شکر لنگپا بی آرسی کو آرڈینیٹر سیڑم ‘منگلی بائی موتی نائک گرام پنچایت صدر مدھول ‘ شیو شنکر یا سوامی ریاستی سکریٹری NGO ‘اروند پسار صدر NGO شاخ سیڑم ‘ بسوراج ساگر صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن شاخ سیڑم ‘رام ریڈی سر نائب صدر گرام پنچایت مدھول ‘محمد رفیق سر ضلعی سکریٹری ہائی اسکول ایسوسی ایشن کلبرگی ‘ گنگا دھر سوامی اے پی ایف مدھول ‘ جعفر علی سر صدر مسلم مینارٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن شاخ سیڑم ‘ ذاکر حسین سر ای سی او ‘ دھرم پال بی آر پی ‘او ما کانت بی آر پی’ مولا علی و محمد حسین ممبر گرام پنچایت مدھول ‘ راد ھیکا صدر معلمہ کنڑا اسکول مدھول ‘ مسیح الدین صدر معلم چندا پور ہائی سکول وغیرہ نے شرکت کی۔ عائشہ صدیقہ خانم نے پر تیھا کارنجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اولیائے طلباء کو مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں وہی آپ کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ اسی طرح تمام مہمانان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اردو ادبی و ثقافتی میلے میں جماعت اول تا چہارم 10مقابلے جات جماعت پنجم تا ہفتم 11 مقابلے جات اور جماعت ہشتم تا دهم انفرادی 11 مقابلے جات اور اجتماعی 02مقابلے جات کا انعقاد عمل میں آیا۔ ہر مقابلے میں طلباء کو انعام اول و دوم اور سوم سے نوازا گیا۔ انعام میں طلباء کو توصیفی سند اور میڈل دیئے گئے۔ مدھول کلسٹر کے مختلف مدارس سے آئے کثیر تعداد میں طلباء نے مقابلے جات میں شرکت کی۔ اردو ادبی و ثقافتی میلے کے نوڈل اساتذہ مختلف مقابلے جات کے ججوں اور اردو مدھول کلسٹر سیڑم کے مختلف مدارس سے آئے میر معلمین واساتذہ کے تعاون سے پروگرام کامیاب رہا۔ نظامت کے فرائض وحید الدین راز سر معاون معلم برگپلی نے بڑے ہی خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔ شکریہ کے کلمات نصیرالدین سر معاون معلم کونتنپلی نے ادا کئے۔اسی طرح پروگرام میں ہنمنتپا صدر معلم مدکل ‘ محمود علی ‘ اکمل نواب خیردی ‘ معین الدین’ بشیر سر ‘محمد رفیق ‘ بلونت ریڈی ‘ شیو شرنپا ‘ دیویندر ‘ طیبہ یاسمین ‘ ثمینہ نازنین ‘ قمرانساء ‘ ذکیہ فاطمہ ‘ نشاط فاطمہ ‘ گلناز بیگم ‘ یاسمین سلطانہ ‘ عالیہ عروسہ ‘ ذکیہ بیگم ‘ سیدہ آفرین ٹیچر وغیرہ نے ججس کے فرائض و مختلف ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دئے ۔ اس طرح پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے