किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو زبان ہماری گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے: ڈاکٹر ارشاد احمد خان

اردھاپور:18؍مارچ ( شیخ زبیر) شعبہ اردو،شنکر راؤ چوہان کالج اردھا پور،ناندیڑ کے زیر اہتمام یوم اردو کا انعقاد کیاگیا۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشاد احمد خان(،صدر شعبہ اردو،نیتا جی سبھاش چندر بوس کالج،ناندیڑ) نے شرکت کی ۔انھوں نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اردو ایک بین الاقوامی زبان ہے اور برصغیر ہندو پاک کی معیاری زبان ہے۔جو نہ صرف ہندو پاک بلکہ یورپ امریکہ افریقہ اور دوسرے ممالک میں بھی لکھی پڑھی اور بولی جاتی ہے۔ یہ ہماری گنگا جمنی تہذیب و تمدن اور ثقافت کی ترجمانی کرتی ہے۔یہ نہایت ہی ثروت مند زبان ہےجو مختلف زبانوں کے میل جول سے وجود میں آئی ہے لیکن بہت ہی کم عرصہ میں نہایت برق رفتاری سے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اس نے اپنی منفرد شناخت قائم کر لی۔دستور ہند کی منظور شدہ 14 سرکاری زبانوں میں اردو بھی شامل ہے ۔ آپ نے مزید کہا کہ اردو میں روزگار کے مواقع بہت ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے اور معلومات حاصل کی جائیں۔شاعری،درس وتدریس ، صحافت،الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا،کمپیوٹر ،پبلشنگ ترجمہ نگاری، اشتہارات، فلمی دنیا اور غزل گائیکی کے میدان میں بھی اردو میں روزگار کے نادر مواقع ہیں۔مندرجہ بالا شعبہ جات میں سے کسی ایک میں مہارت حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ زبان پر دسترس ،وسیع مطالعہ، عمیق مشاہدہ اور محنت ولگن کسی بھی شعبہ میں کامیابی کے لیے بے حد ضروری ہے۔پروگرام کا صدارتی خطاب کالج ہذا کی پرنسپل ڈاکٹر کرونا دیشمکھ میڈم نے کیا۔انھوں نے اردو کو شیریں اور دلکش زبان کہا اور اردو کے طلبہ کی رہنمائی کی۔انہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لیےصدر شعبہ اردو کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کا عندیہ پیش کیا۔ افتتاحی کلمات اور پروگرام کی غرض و غایت ڈاکٹر جاگیردار عذرا شیرین (صدر شعبہ اردو)نےبحسن وخوبی بیان کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی اور کالج ہذا کی پرنسپل نےڈاکٹرعذرا شیرین کے تحقیقی و تنقیدی مضامین پر تحریر کردہ کتاب ” اذحان "کا رسم اجراء کیا اور دیواری رسالہ کا اجرا کیا گیا اور طلبہ و طالبات کو یوم اردو کے موقع پر منعقدہ مقابلہ جات کے لیے سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔نظامت بی ایس سی۔سال اول کی طالبہ پٹھان علوینہ نے کی اور اظہار تشکر آفرین فاطمہ میڈم ( جز وقتی لیکچرر اردو)نے پیش کیے ۔ پروگرام میں پروفیسر جے ۔سی ۔پٹھان (صدر شعبہ ہندی ) ڈاکٹر ایم۔کے قاضی (اسسٹنٹ پروفیسر ہندی ) پروفیسر پرمیشور پول ۔(اسسٹنٹ پروفیسر ۔جغرافیہ) نے شرکت کر کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ شعبہ اردو کے کثیر طلبہ و طالبات نے اس پروگرام میں شرکت کر کے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے