कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو رسم الخط ختم ہونے کی ذمہ دار حکومت نہیں خود اردو کے ٹھیکیدار ہیں، جاوید اختر

ممبئی:21؍جنوری: بھارت کے مشہور شاعر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ اردو رسم الخط کے خاتمے کی ذمہ دار حکومت نہیں خود اردو کے ٹھیکیدار ہیں۔جاوید اخترنے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو کو صرف مسلمانوں کی اور ہندی کو صرف ہندوں کی زبان کہنا درست نہیں۔ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے اسے سیاسی بنیادوں پر صرف مسلمانوں سے منسوب کیا گیا ہے۔ اردو کے زوال اور اردو رسم الخط ختم ہونے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو خود کو اردو زبان کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں۔بالی ووڈ کے متعدد مقبول گانوں کے خالق جاوید اختر کا مزید کہنا تھا کہ زبان کا تعلق مذہب سے نہیں خطے سے ہوتا ہے۔ اگر زبان مذہب سے متعلق ہوتی تو پورا یورپ اور دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے مسیحی صرف انگریزی بولتے لیکن ایسا نہیں ہے۔جاوید اختر کا مزید کہنا تھا کہ اردو کسی اور جگہ سے نہیں آئی بلکہ یہ ہماری اپنی زبان ہے اور ہندوستان اور پاکستان میں بولی جاتی ہے اس خطے سے باہر نہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے