कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو آرٹس ایوننگ کالج اولڈ بوائز اسوسی ایشن کا اجلاس

پروفیسر حبیب الرحمن کا جلسہ اعترافِ خدمات منعقد کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 31/اکتوبر(پریس نوٹ)اردو آرٹس ایوننگ کالج اولڈ بوائز اسوسی ایشن حیدرآباد کا ماہانہ اجلاس انیس بلاک اردو ہال حمایت نگر حیدرآبادمیں منعقد ہوا۔ جناب محمد معین الدین اختر صدر اسوسی ایشن نے صدارت کی۔ اس اجلاس میں شرکائے اجلاس نے بااتفاق آراء یہ طے کیا کہ 4جنوری 2026 کو ایک جلسہ بہ سلسلہ اعتراف خدمات پروفیسر حبیب الرحمن بانی اردو آرٹس ایوننگ کالج کاکالج ہذا ہی میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ جلسہ موصوف کی 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اردو آرٹس ایوننگ کالج کے دوبارہ احیاء کے لیے جستجو و کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اس اجلاس میں ڈاکٹر عتیق اقبال مشیر اسوسی ایشن کے علاوہ طلبہ قدیم موجود تھے۔ جناب سید ظہور الدین معتمد تنظیم اسوسی ایشن نے شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے شرکاء میں قابل ذکر جناب محمد غوث، جناب وقار احمد، جناب محمد فیرو زعلی،جناب عبدالرحیم،جناب محمدمیر ذوالفقار علی،جناب حمید،جناب محمد ظہیر الدین،جناب محمد نعیم الدین، جناب افتخار حسین، جناب محمد عادل اختر، جناب سید بصیر احمد، جناب نور شاہ نور، جناب حبیب احمد خان اوردیگرشامل ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے