किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادینہ فاطمہ کی 82.75 فیصد نشانات سے شاندار کامیابی

ناندیڑ:یکم؍مئی ( راست) الرّضوان انگلش اسکول کی ہونہار طالبہ ادینہ فاطمہ بنت محمد رفیق نے پہلی جماعت کے میقات دوّم کے امتحان میں 82.75فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس کامیابی پر گھر میں خوشی کا ماحول ہے اور اہلِ خانہ نے اس پرمسرت موقع پر نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ نیک تمناؤں اور دعاؤں سے بھی نوازا۔ادینہ فاطمہ کی اس شاندار کامیابی پر ان کے دادا، دادی، تاتا، تائی، بڑے پپا، بڑے ممی، پھپھو، نانا، نانی اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعائیں کیں۔ادینہ فاطمہ کی تعلیمی محنت، والدین کی سرپرستی اور اساتذہ کی رہنمائی کا یہ نتیجہ ہے کہ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی ادینہ فاطمہ کے لیے تعلیمی میدان میں ایک مضبوط قدم ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی مسلسل محنت اور عزم کے ساتھ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے