किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور ناندیڑ کے زیراہتمام پہلا مسابقہ القرآن الکریم بین المکاتب کا کا کامیاب انعقاد

ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور ناندیڑ کے زیراہتمام پہلا مسابقہ القرآن الکریم بین المکاتب

ناندیڑ:19؍دسمبر ( راست) بتاریخ 17 ڈسمبر 2023 بروز اتوار صبح 9 بجے ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور واگھی روڈ ناندیڑ میں حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی و مہتمم ادارہ ہذا کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اس مسابقہ میں واگھی روڈ کھڑکپورہ واطراف اکناف کے مکاتب کےطلبہ نے حصہ لیا اور بہترین تعلیمی مظاہرہ پیش کیا مسابقہ کے فورا بعد اسی ادارہ میں عظیم الشان اجلاس براے تقسیم انعامات وشہادت شرکت مسابقہ منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی اور مقرر خصوصی کی حیثیت سے ناندیڑ کے مشہور ومعروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد ایوب صاحب قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء ناندیڑ حضرت مولانا محمد عثمان فیصل قاسمی صاحب صدر جمعیت علماء ضلع ناندیڑ حضرت مولانا مفتی سید شفیع الدین صاحب قاسمی سیکرٹری جمیعت علماء ضلع ناندیڑ نے شرکت فرمائی مہمان و مقرر علماء کرام نے مذکورہ عنوان پر مختصر و مفید نصیحتیں فرمائی ان علماء کرام کےبیانات کے بعد مسابقہ میں شرکت کرنے والے ہر مساہم کو عمومی انعام اور مکاتب کے ہراستاذ کی خدمت میں ہدیہ تشکر پیش کیا گیا ۔ صدر اجلاس حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کی ایماء وخواہش پر حضرت مفتی محمد ایوب صاحب قاسمی کی رقت آمیز دعا پر مسابقہ واجلاس ختم ہوا۔ مسابقہ واجلا س میں مہمان علماء کرام وائمہ کرام شہر ناندیڑ کے علاوہ مکاتب کے طلباء سرپرستان طلباء وعوام الناس کثیر تعداد میں موجود رہی۔ اس مسابقہ واجلاس کی نظامت مولانا محمد رضوان صاحب حسامی نے بحسن وخوبی انجام دئیے جبکہ مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی وحافظ نوید عمران نے آئے ہوئے سب حاضرین کا استقبال کر تے ہوے ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح ہو کے ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور واگھی روڈ ناندیڑ ایک غیراقامتی دینی ادارہ ہے اس ادارہ میں علاقہ کے لڑکے ولڑکیوں کے لئیے دینی اسلامی تعلیم کا بہترین نظم ہے۔ اس مسابقہ و اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ سید انور مولانا شیخ مصطفی و ائمہ کرام علماءعظام واگھی روڈ نوجوانان محلہ نصرت پور ودیگر نے بھرپور محنت کی اور اہم رول ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے