किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اتوار کو دارالعلوم فیضانِ غوثِ اعظم کی جانب سے دیول گاؤں مہی میں عظیم الشان جشنِ عید میلاد النبی ﷺ

بلڈھانہ: 12/ ستمبر (راست) : بلڈھانہ ضلع کے تاریخی و مردم خیز قصبہ دیول گاؤں مہی (تعلقہ دیول گاؤں راجا) میں آنے والے اتوار کو جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺکا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مولانا حسن رضا خان صاحب (خطیب و امام جامع مسجد دیول گاؤں مہی) کی زیر سرپرستی اور قاری اعجاز نظامی صاحب ( مدرس دارالعلوم فیضانِ غوثِ اعظم دیول گاؤں مہی ) کی زیر نظامت منعقد ہورہے اس جلسے کی صدارت کے فرائض مدینہ مسجد، دیول گاؤں مہی کے امام و خطیب مولانا محسن رضا صاحب انجام دیں گے۔ دارالعلوم نوریہ برکاتیہ اندھیری ویسٹ ممبئی کے مدرس مولانا حافظ و قاری محمد توحید رضا حبیبی مہمان و مقرر خصوصی کے طور پر جلسے میں شرکت کررہے ہیں۔ دیگر مہمانان میں مدرسہ فیضانِ رضا بلڈھانہ کے مدرس مولانا کلیم خان، ممبئی کے مشہور نعت خواں دانش رضا صاحب، چشتیہ مسجد، اسلام پورہ ، دیول گاؤں مہی کے امام و خطیب حافظ عبد الرازق اور مولانا مشتاق رضا صاحب رونق افروز ہوں گے ۔ علاوہ ازیں علاقائی علماء کرام اور ائمہ مساجد کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اراکینِ دارالعلوم فیضانِ غوثِ اعظم دیول گاؤں مہی کی جانب سے عامۃ المسلمین سے التماس کیا گیا ہے کہ اس روحانی عرفانی نورانی جلسے میں شرکت کرکے علماء کرام کے بیانات سے استفادہ کریں اور عنداللہ ماجور ہوں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے