कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ وانجمن ریختہ گویان کے زیراہتمام یاد اقبالؔ و آزاد

حیدرآباد :21؍نومبر(راست)ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ وانجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیراہتمام 23/نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 7 بجے یاد اقبالؔ و ابوالکلام آزاد تقریب کا ”ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،پبلک گارڈن،نامپلی“ میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ تین اجلاسوں کی صدارت پروفیسر اشرف رفیع، پروفیسر ایس اے شکور، محترمہ لکشمی دیوی راج کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر حمیداکبرگلبرگہ، ڈاکٹر ماجد داغی، جناب منظور احمد دکنی گلبرگہ کے علاوہ جناب طاہر بن حمدان صدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی، جناب طارق انصاری چیرمین اقلیتی کمیشن تلنگانہ، پروفیسر مجید بیدار، جناب ضیاء الدین نیر، مولانا مظفرعلی صوفی ابوالعلائی، جناب صوفی سلطان شطاری، جناب ایم اے ماجد شرکت کریں گے۔ پروفیسر حمیداکبر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ اور ڈاکٹر سید مصطفی کمال مدیر شگوفہ کلیدی خطبہ دیں گے۔ جناب عزیز احمد شریک مدیر روزنامہ اعتماد اور ڈاکٹر جاوید کمال مدیر ریختہ نامہ استقبالیہ تقریر کریں گے۔ ڈاکٹر بی بی رضا خاتون (مانو)، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد سابق اسوسی ایٹ پروفیسر سیاسیات، ڈاکٹر گل رعناشعبہ تلنگانہ اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر زیباانجم شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ بحیثیت مہمانان اعزازی اپنے مقالے پیش کریں گے۔سنٹرل پبلک ہائی اسکول خلوت کے طلبہ علامہ اقبال کے کلام کی تمثیل خوبصورت انداز میں پیش کریں گے۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید، ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی، ڈاکٹر جاوید کمال نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ لطیف الدین لطیف، ڈاکٹر نکہت آراء شاہین، جاوید محی الدین ہدیہ تشکر پیش کریں گے۔ سید ابراہیم کفیل، واجد محی الدین، ریحانہ سلطانہ، ڈاکٹر معین امر بمبو اور ابوعمر صدیقی انتظامات کی نگرانی اور معاونت کریں گے۔ کنوینر ڈاکٹر جاوید کمال نے تمام اہل ادب واحباب ذوق سے زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے پروگرام کو یادگار بنانے کی خواہش کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے