किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ائے فلسطین کے مسلمانوں ہمیں معاف کردینا

تحریر: مدثّر جمیل قاسمی
9823234064
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

ائے فلسطین کے مسلمانوں، ائے اسلام پر مضبوطی سے عمل کرنے والوں، ائے نبیوں اور صحابہ کی سنتوں کو زندہ کرنے والوں، ائے مسجد اقصٰی کی خاطر جان قربان کرنے والوں، ائے اسلام کے جانثاروں، ائے محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کے غازیوں لاکھوں سلام ہو تم پر، لاکھوں سلام ہو تم پر، تم نے مسجد اقصٰی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا، تم نے اپنے حق کی خاطر اپنے آپ کو، اپنی اولاد کو اپنی جان مال کو قربان کردیا، تم نے رب العالمین کی کبریائی کو بیان کردیا لیکن کسی غیر کے آگے اپنا سر خم نہ کیا، ائے جیتے جی اپنی جنت کو اپنا ٹھکانہ بنتے دیکھنے والوں ہمیں معاف کردینا،. ہم وہ نہیں جو تمہارا ساتھ دے سکے، ہمیں معاف کردینا، ہم وہ نہیں جو تمہاری مدد کرسکے،. ہم تو وہ ہے جو ہمیشہ فرقوں میں بٹ کر ایک دوسرے کا گلا گھونٹنے تک تیاد ہے، ہمیں معاف کرنا،. ہم وہ ہے جو مساجد کر شہید اور ویران ہوتا دیکھ کر بھی نماز کیلئے مسجد نہیں آتے،. ہم میں کہاں تم جیسی ہمت کہ تم اقصیٰ کو چھوڑ نہیں سکتے اور ہم ہماری ایسی ہزار اقصیٰ جیسی مسجدیں ویران کردیتے ہیں لیکن ہمیں افسوس تک نہیں ہوتا،. ائے اللہ کے شیروں تم حق پر ہو اور تم صحیح ہو اسی لیے تم ہمارا انتظار نہیں کرتے، بالکل صحیح کرتے ہو،. اگر ہمارا انتظار کرتے تو اب تک مسجد اقصٰی تمہارے ہاتھ سے چلی جاتی، آج دل اپنے آپ پر لعنت کررہا ہے، آج دل رو رہا ہے،. آج فلسطین کیلئے دل تڑپ رہا ہے،. آج وقف ترمیمی بل کیلئے ہم پریشان ہیں اور تم نے تو وقف کی جائداد تو کیا اپنا سب کچھ قربان کردیا لیکن ظالم کے آگے جھکے نہیں،. اور آج ہماری ہی قوم کے میر صادق و میر جعفر چند روپیوں کیلئے غیروں کا ساتھ دیکر قوم کو برباد کررہے ہیں،. ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ ہم ہماری داستان سنائیں یا تمہارا غم سنے اور سنائیں، تم بھی مسلمان ہو اور ہم بھی الحمدللہ مسلمان ہیں ، تم نے بھی وہی کلمہ پڑھا اور ہم نے بھی اسی کلمہ پر ایمان لایا لیکن ائے اللہ کے شیروں تم جیسی ہمت اور تم جیسا جذبہ ہمارے اندر نہیں، تم نے ظلم کے پہاڑ برداشت کر لئے لیکن ہم ظلم کہ شروعات برداشت نہیں کرپارہے ہیں، بس ہمیں معاف کردینا اور اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تمہاری مدد کرے اور ہمارے لئے ہدایت کے فیصلے فرمائے، آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے