कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

"إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ”(سورۃ الأنعام: 165)

ترجمہ: "بے شک تمہارا رب جلد سزا دینے والا ہے۔"

 تحریر: رغیب الرّحمٰن انعامدار

اللہ، جو شہِ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے، اپنی کبریائی کا مظہر ہر منظر میں دکھاتا ہے۔ یہ دنیا اس کے حکم کے تابع ہے، اور جب زمین پر ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو وہ اپنی طاقت کے بادلوں سے عدل کی بارش برساتا ہے۔ کل تک جو ٹرمپ اپنی زبان سے عرب کی زمین کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دے رہا تھا، آج لاس اینجلس کی دہکتی ہوئی آگ اور کیلیفورنیا کی یہودی عبادت گاہیں قدرت کے جلال کی چنگاریاں بن کر ان کی طرف لوٹ گئی ہیں۔ یہ وہی چنگاریاں ہیں جو ان کے ظلم کے ایندھن سے بھڑکی ہیں، اور اب ان کے وجود کو جلا کر راکھ کر رہی ہیں۔
اللہ کا نظام کبھی غلط نہیں ہوتا۔ وہ جو ستاروں کو حکم دیتا ہے کہ چمکو، اور ہواؤں کو کہ چلتی رہو، وہی ظالموں کو ان کے اپنے ہاتھوں سے کھودی گئی قبروں میں دفن کرتا ہے۔ "اور ظالم جان لیں گے کہ وہ کس انجام کو پہنچیں گے۔” (سورۃ الشعراء: 227)
لاس اینجلس کی بھڑکتی ہوئی آگ وہی آسمانی قہر ہے جس نے کبھی نمرود کے غرور کو خاک میں ملایا تھا۔ یہ وہ آتشِ قہر ہے جو نہ بجھائی جا سکتی ہے، نہ روکی جا سکتی ہے۔ اس آگ میں جھلستے یہودی ہمنوا، جو فلسطینی بچوں کے خون کا نشہ کرتے تھے، آج اپنی چیخ و پکار سے کانپ رہے ہیں۔ یہ وہی ہیں جو غزہ کے معصوموں کے نالے سن کر قہقہے لگاتے تھے، مگر آج قدرت نے انہیں اپنے ہی گھر کے اندر جہنم کا مزہ چکھا دیا ہے۔ "اس کا مزہ چکھ کیونکہ تو بڑا ذی عزت اور ذی مرتبہ تھا!” (سورۃ الدخان: 49)
یہ منظر صرف ایک تباہی نہیں بلکہ ایک اعلان ہے، ایک پیغام ہے۔ یہ اللہ کی کبریائی کا وہ طوفان ہے جو ظالموں کے غرور کے قلعوں کو زمین بوس کر دیتا ہے۔ یہ ہمیں باور کراتا ہے کہ جنت اور جہنم کا اختیار صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ تمہارے فولادی ٹینک، مہلک فوجیں، ترقی یافتہ ٹیکنالوجی، اور غرور کے بلند مینار سب اس کے حکم کے سامنے ایسے ہیں جیسے تیز ہوا کے سامنے ریت کے ذرات، جو لمحے بھر میں بکھر کر فنا ہو جاتے ہیں۔ تمہارے منصوبے اور تدبیریں، جو تمہیں ناقابلِ شکست دکھائی دیتی ہیں، اللہ کے ایک اشارے پر خس و خاشاک کی طرح بہہ جاتے ہیں۔
اللہ فرماتا ہے:
"اور یہ بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کیا ہے جب انہوں نے ظلم کیا تھا اور ہم نے ان کی ہلاکت کا بھی ایک وقت مقرر کیا تھا۔” (سورۃ کہف: 59)
آج لاس اینجلس کی تباہی فرعون کے سمندر میں غرق ہونے اور عاد و ثمود کی بربادی کی زندہ تصویر پیش کر رہی ہے۔ جس قدرت نے نمرود کے محل کو خاکستر کیا تھا، آج وہی قدرت ٹرمپ اور اس کے ہمنواؤں کے گھمنڈ کو مٹی میں ملا رہی ہے، یہ اعلان کرتے ہوئے کہ زمین و آسمان کے فیصلوں کا مالک صرف اللہ ہے۔
ٹرمپ، نیتن یاہو، اور ان جیسے دجال کے ہمنوا، جو کبھی اپنے عروج پر پھولے نہ سماتے تھے، آج اپنی بےبسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔ یہ وہی ہیں جو فلسطین کے ماؤں کی آہوں کو سن کر ہنستے تھے، اور آج قدرت ان کے قہقہوں کو چیخ و پکار میں بدل رہی ہے۔ اللہ کا قانون اٹل ہے۔ "یقیناً اللہ کسی مغرور اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔” (سورۃ لقمان: 18)
مایوسی کے اس گھپ اندھیرے میں لاس اینجلس کی دہکتی آگ ایک چمکتے چراغ کی مانند ہے جو مومنین کے دلوں کو جلا بخش رہی ہے اور ان کے یقین کو قوت عطا کر رہی ہے۔ یہ آگ محض تباہی نہیں بلکہ آسمان سے بھیجا گیا ایک الہامی پیغام ہے جو کہتا ہے: اے مومنوں! ظالموں کے وقتی عروج سے مرعوب نہ ہو، کیونکہ یہ ان کے زوال کا آغاز ہے۔ ان کے غرور کی عمارتیں ریت کے مینار ہیں، جنہیں قدرت کا ایک جھونکا خاک میں ملا دے گا۔
ٹرمپ، مودی، نیتن یاہو اور ان جیسے دجال کے ہرکارے، جو کبھی اپنے تخت و تاج کے غرور میں آسمانوں کو چھونے کے خواب دیکھتے تھے، عنقریب اس حال میں ہوں گے کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوں گے، ان کے سر جھکے ہوں گے، اور یہ وہ وقت ہوگا جب اللہ کی کبریائی گرجتی ہوئی بجلی کی طرح ان کے غرور کو زمین پر دے مارے گی، اور مومنوں کی زبانوں پر ایک ہی صدا ہوگی:
"تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہے، جس نے ہمیں ظالموں پر فتح عطا فرمائی۔”
یہ منظر اس عہد کا پیش خیمہ ہے، جب ایمان کی روشنی، کفر کے اندھیروں کو چیر دے گی۔ ظالموں کے تخت و تاج، ان کی طاقت کے ستون اور ان کی ٹیکنالوجی کے جھوٹے خدا سب زمین بوس ہوں گے، اور اللہ کے بندے اپنی پیشانی سجدے میں رکھ کر یہ گواہی دیں گے کہ واقعی بادشاہی صرف اللہ کی ہے۔ "اور اس دن مومن اللہ کی مدد سے خوش ہوں گے۔” (سورۃ الروم: 4)
یہ وقت ایمان کی بصیرت سے دیکھنے کا ہے۔ ظاہری چمک دمک کے پردے میں چھپی دجالی طاقتیں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اللہ کی قدرت کے سامنے بے بس ہیں۔ ظالم کے مضبوط قلعے، اس کی ٹیکنالوجی کے غرور بھرے مینار، اور اس کی تدبیریں محض سراب ہیں، جنہیں قدرت کا ایک اشارہ خاک میں ملا دیتا ہے۔
آسمان سے بھیجی گئی یہ آگ ظالموں کے غرور کو راکھ کر رہی ہے اور یہ اعلان کر رہی ہے کہ زمین و آسمان کے لشکر صرف اللہ کے ہیں۔ قرآن کہتا ہے: "آسمانوں اور زمین کے لشکر کُل کے کُل اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔” ( سورۃ الفتح :7)
ظالم کے منصوبے اور اس کی طاقت اللہ کی کبریائی کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ اس کے غرور کا ہر ستون گرتا ہے، اور وہ قدرت کی گھات سے بچ نہیں سکتا۔ "بے شک تمہارا رب جلد سزا دینے والا ہے۔” (سورۃ الأنعام: 165)
یہ لمحہ ظالموں کے زوال کا آغاز ہے اور مظلوموں کے لیے فتح کی نوید۔ اللہ کی کبریائی کے سامنے ہر طاقت ماند پڑ جاتی ہے، اور اس کے فیصلے کے آگے ہر منصوبہ بے بس ہو جاتا ہے۔

پس اے ظالمو! اپنی اوقات پہچانو، کیونکہ تمہاری تمام طاقتیں، تمہاری تمام سازشیں اور تمہارا تمام غرور اللہ کی کبریائی کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ "یقیناً تمہارا رب تاک میں ہے۔” (سورۃ الفجر : 14)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے