कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آیٔٹا مہاراشٹر کا چندرپور دورہ , توسیع و استحکام کی سمت اہم پیش رفت

ناگپور :12؍جنوری(راست ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (Aiita) ناگپور کی ٹیم نے ریاستی نائب صدر جناب ریاض الخالق صاحب کی سرپرستی میں ضلع چندرپور کا تنظیمی دورہ انجام دیا۔ اس دورے کا مقصد چندرپور میں آئیٹا کا تعارف پیش کرنا اور نئے ضلع میں تنظیمی نظم کے قیام کی سمت عملی پیش رفت کرنا تھا۔اس دورے میں آیٔٹا مہاراشٹر اسٹیٹ ایڈوائزری کونسل کے رکن جناب ساجد احمد خان اور ناگپور ڈسٹرکٹ سیکریٹری جناب ابرار خان صاحب بھی شامل تھے۔ چندرپور کے مقامی احباب کی دعوت پر منعقدہ اس نشست میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی چندرپور میں آئیٹا کی جانب سے 100 کیلنڈرز روانہ کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال بھی 100 کیلنڈرز پہنچائے گئے، جس سے آیٔٹا کے ساتھ مسلسل رابطے اور دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔چندرپور کے جن احباب نے اس تنظیمی رابطے میں کلیدی کردار ادا کیا، ان میں جناب رضوان سیوانی صاحب اور جناب راحیل مرزا صاحب شامل ہیں، جو کوچنگ کلاسز اور پرائیویٹ اسکولس سے وابستہ ہیں۔ ان کے ساتھ جناب پروفیسر ناہید حسین صاحب بھی اس عمل میں شامل رہے، جو ایک معروف کیریئر کاؤنسلر اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔نشست کے آغاز میں تقریباً 10 اساتذہ کرام پہلے سے موجود تھے۔ اس موقع پر جناب ریاض الخالق صاحب نے آیٔٹا کا تفصیلی تعارف پیش کیا، تنظیم کے اغراض و مقاصد، تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں اور اساتذہ کے لیے آیٔٹا کے مقاصد ،Policy و program پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد تمام شرکاء میں ممبرشپ فارمز تقسیم کیے گئے۔نشست کے دوران موجود اساتذہ نے اپنی تعلیمی و سماجی سرگرمیوں کا تعارف کرایا اور آیٔٹا سے وابستہ ہو کر تنظیمی و تعلیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دیگر اساتذہ کو بھی آیٔٹا سے جوڑا جائے گا۔آخر میں یہ طے پایا کہ جب تمام ممبرشپ فارمز مکمل ہو جائیں گے تو آیٔٹا مہاراشٹر کی ٹیم دوبارہ چندرپور کا دورہ کرے گی، جس کے دوران یونٹ چندرپور اور ضلع چندرپور کے ذمہ داران کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آیٔٹا مہاراشٹر کو ایک نئے ضلع میں نظم کے قیام میں آسانیاں عطا فرمائے، ناگپور کی ٹیم کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور آیٔٹا کے مشن کو زیادہ سے زیادہ اساتذہ تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے