कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آیئے کمر بستہ ہوجائیں۔۔۔۔۔۔

تحریر: معز الرحمان، ناندیڑ

▪️اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَالْفَجْرِ وَ لَیَالٍ عَشْرٍ یعنی "قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی۔” امام ابن کثیرؒ امام بخاریؒ کے حوالے سےان آیات کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اس سے مراد ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہیں۔‘‘

▪️سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’ان دس دنوں میں اللہ تعالیٰ کو عمل صالح بہت پسند ہے‘‘
آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ کیا جہاد فی سبیلﷲ سے بھی زیادہ یہ دن پسند ہیں؟؟
تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’ہاں! یہ دن جہاد فی سبیلﷲ سے بھی بہتر ہیں سوائے اس شخص کے جو اپنے مال اور جان کو لے کر نکلے اور کسی چیز کو واپس لے کر نہ آئے‘‘ (بحوالہ بخاری)۔

▪️اس حدیث کے مطابق اگر کوئی شخص اپنا تمام مال اللہ کی راہ میں لگادے اور اپنی جان بھی قربان کردے تو وہ ان دس دنوں میں نیک اعمال انجام دینے والوں کے برابر ہوسکتا ہے۔ ذرا سوچئے کہ اللہ کی راہ میں تمام مال اور جان لٹادینا اور ان دس دنوں میں نیک کام انجام دینا ان میں سے آسان کام کونسا ہے؟؟

الحمدللہ!!

▪️اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ دس دن عطا فرمادیئے ہیں۔

▪️آیئے کمر بستہ ہوجائیں اور ان دس دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال انجام دینے کی ابھی سے نیت کرلیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال انجام دینے توفیق نصیب فرمائے۔ آمین!!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے