Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the perfecty-push-notifications domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u488245609/domains/aitebarnews.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
آہ گلشنِ محمدی کے ایک اور بلبل سفرِ آخرت کے راہی بن گئے – urdu
किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آہ گلشنِ محمدی کے ایک اور بلبل سفرِ آخرت کے راہی بن گئے

( حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب محمدی قاسمی، مہتمم مدرسہ عائشہ نسواں للبنات عثمان آباد )

از قلم مفتی محمد اسلم جامعی
(استاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ)
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

قیدحیات و بند غم، اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
دنیا ایک گزرگاہ ہے، جس میں روز اول سے انسانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے، پھر آنے والے بھی مختلف، کوئی تو دنیا کی رنگینی اور اس کی حسن و زیبائش میں گھرے ہوئے ہیں، مال و اسباب کی کثرت کے باعث، عیش و آرام میں خوگر ، مال میں اضافہ کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے، اور کوئی طاق و قوت کے سہارے اقتدار پر جما ہوا ہے، اپنی کمال ہوشیاری سیاسی معرفت سے دنیا کو حیرت میں ڈالے ہوئے ہے، انھیں میں سے بعض اللہ کے بندے انسانوں کی ہمدردی و خیر خواہی میں مشغول، عوام کی رہبری اور ہدایت کیلئے فکر مند، معاشرہ سے ناخواندگی مٹانے اور دین کی اشاعت میں ہمہ وقت مصروف، مگر جانا سبھی کو پڑتا ہے۔ لیکن کچھ جانے والے اپنے پیچھے یادگار لمحات کا ایک ایسا تسلسل چھوڑ جاتے ہیں جو بعد والوں کیلئے سامان و سکون اور عبرت و مواعظت کا عنوان بن جاتا ہے ، ایسی ہی نمایاں شخصیات میں دارالعلوم محمدیہ کے قدیم فاضل حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب محمدی قاسمی رح بھی ہیں گزشتہ دنوں ایک گروپ میں اچانک ان کی رحلت کی خبر پڑھ دل دھک سے رہ گیا، کیونکہ بیماری کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ انتقال کی خبر صحیح ہے، راقم السطور کی مرحوم سے کوئی زیادہ شناسائی نہیں تھی، اور رابطہ بھی زیادہ پارینہ نہیں ہے، بلکہ آٹھ دس ماہ قبل حضرت مولانا میر ذاکر علی صاحب محمدی نے ہی مفتی صاحب کا نمبر سینڈ کیا کہ مفتی صاحب کو ابنائے محمدیہ گروپ میں ایڈ کریں، گروپ میں شمولیت کے بعد مرحوم وقتاً فوقتاً اپنی علمی عملی کارکردگی کو گروپ میں شئیر کرتے تھے ، مرحوم نے غالباً 1989 کی دھائی میں دارالعلوم محمدیہ کے شعبۂ عالمیت سے فراغت کی اور مزید علمی تشنگی کو سیرابی عطاء کرنے اور علمی و روحانی انتساب کے لیے ازہر ہند دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے، پھر تحصیلِ فراغت کے بعد اپنی اس علمی امانت کو نونہالانِ قوم تک منتقل کرنے کے لیے درس و تدریس کے پاکیزہ شعبہ سے وابستہ ہوگئے، تقريبا 20 سال قبل بناتِ حوا کو زیورِ علمی سے سرشار کرنے کے لیے، مدرسہ عائشہ نسواں للبنات قائم کیا، اور اس کو پروان چڑھانے میں انتھک محنت و کاوش کی جس کا ثمرہ اور صلہ ہے کہ ان 20 سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں طالبات نے اپنی علمی تشنگی سے سیرابی حاصل کی، مفتی صاحب اس مدرسہ کے علاوہ دیہات کے مکاتب کے بھی ذمہ دار تھے جو آپ کی نگرانی میں عمدہ اور معیاری تعلیم کے ساتھ ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں، مرحوم بڑے نیک، ملنسار، عمدہ خصائل و محاسن سے مرقع و مزین تھے، نیک طینت، نیک فطرت، نیک سیرت، سنجیدہ، متین، متواضع، بردبار خوشگوار اور اہلِ علم کے قدردان تھے، الیکشن کے ایام میں، بعض فارغین ایسے میسج ارسال کرتے تھے جس سے گروپ کا ماحول متاثر ہوتا ہے، ایسے موقع پر مرحوم مفتی صاحب رح نے کئی مرتبہ اوڈیو کی شکل میں حلقۂ احباب کو ایک دوسرے کا احترام کرنے اور متنازع پوسٹ کے ارسال کرنے سے اجتناب کرنے کے تئیں مفید انداز میں نصیحت بھی تھی راقم السطور مفتی صاحب سے زیادہ متعارف نہیں ہے مگر چونکہ دارالعلوم محمدیہ کے فارغ التحصیل ہیں اس لیے دلی تعلق رہا، مرحوم کے علمی عملی کارہائے نمایاں ان کی حسنات میں اضافہ کا باعث بنے گے ان شاءاللہ مرحوم کے اس طرح انتقال کرجانے سے اہلِ خانہ، متعلقین، اور پسماندگان یقیناً غم سے نڈھال ہیں مگر خدا کے حکم آگے ساری تدابیر ہیچ ہے خداوند متعال کی بارگاہ بدست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو رَوْضَةٌمِنْ رِیَاضِ الْجَنَّةِ بنائے مغفرت کی دلنواز ادائیں ہمدم وہم ساز رہیں نم کنومة العروس کی صدائے روح پرور، ان کو لوریاں دے عفودرگزر کا آبِ زلال تمام خطاؤں اور غلطیوں سے دھوکر پاک و صاف کردے اہل خانہ، و پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
شریکانِ غم اساتذۂ کرام دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے