किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آگ جیسی آفات کے موقع پرشہریوں کو برتنا چاہئے احتیاط

ناندیڑ:ـ28؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں میونسپل کارپوریشن ،نگر پریشد اور نگر پنچایت علاقوں میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن سے بڑی مالی تباہی کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ آئندہ ایسے کسی ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے شہریوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔
تیاری:
’اسٹاپ، ڈراپ اینڈ رول‘ یعنی رکیں، نیچے گریں اور لوٹیں، اس مشق کو آگ سے بچاؤ کے لیے باقاعدہ طور پر سیکھیں۔
یقین کرلیں کہ عمارت میں دھوئیں کے خطرے کی اطلاع دینے والے آلات نصب ہیں اور صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
خارج ہونے کے راستے اور سیڑھیاں ہمیشہ رکاوٹ سے پاک رکھیں اور وقتاً فوقتاً ان کی جانچ کریں۔
کھانا پکانے کے بعد گیس سلنڈر کا والو اور چولہے کا بٹن بند کریں۔
کھانا پکاتے وقت ڈھیلے، ہوا میں لہرانے والے یا مصنوعی (سنتھیٹک) کپڑے نہ پہنیں۔
شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے تصدیق شدہ برقی آلات، بٹن اور فیوز استعمال کریں۔
یقین کریں کہ برقی لیکج سرکٹ بریکر (Earth Leakage Circuit Breaker) مناسب تعداد میں لگے ہیں۔
برقی کنکشن ڈھیلے یا خراب تو نہیں، اس کی باقاعدگی سے جانچ کریں۔
قالین یا میٹ کے نیچے، یا بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں برقی تاریں نہ بچھائیں۔
استعمال کے بعد برقی آلات بند کریں اور پلگ کو ساکٹ سے نکال دیں۔
اگر طویل عرصے کے لیے گھر سے باہر جا رہے ہوں تو بجلی کا مین سوئچ اور گیس بند کر دیں۔
آگ لگنے کی صورت میں:
ہنگامی گھنٹی بجائیں یا فوری طور پر فائر بریگیڈ کو 252555 (02462)، 253101 (02462)یا ٹول فری نمبر 101 پر اطلاع دیں۔
برقی آلات بند کریں اور پلگ نکال دیں۔
دروازے اور کھلی جگہیں بند کر دیں۔
دروازوں کے نیچے گیلا کپڑا رکھیں تاکہ دھواں اندر نہ آئے۔
اپنے منہ پر گیلا کپڑا لپیٹیں تاکہ سانس لیتے وقت دھواں چھن جائے۔
اگر آگ قابو سے باہر ہو جائے تو فوراً دور ہٹ جائیں۔
اگر جھلس گئے ہوں تو جلنے والی جگہ پر درد کم ہونے تک پانی ڈالیں۔
اگر آپ نے آگ کی ہنگامی گھنٹی سنی ہو توفوراً قریبی خارجی راستے سے باہر نکلیں۔
جانے سے پہلے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کریں۔
لفٹ کا استعمال نہ کریں، سیڑھیوں سے نیچے اتریں۔
جب فائر بریگیڈ پہنچے تو امدادی کام میں ان کی مدد کریں۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے لیے راستہ خالی رکھیں۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں یا پانی کے ذخائر (مثلاً انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک، تالاب وغیرہ) کے قریب گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔
آگ بجھانے والی ٹیم کو پانی کے ذخائر تک آسانی سے پہنچنے میں تعاون کریں۔
ایسی اپیل ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش وڈدکر نے کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے