कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں تین افراد ہلاک، 87 زخمی

فیروز آباد: 25 جولائی:آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں سیاحوں کی بس ریت کے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 87 لوگ زخمی ہوئے، جب کہ تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مسافروں سے بھری بس بہرائچ سے دہلی جا رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کو اچانک نیند آ گئی اور بس آگے بڑھنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ بس میں سوار 87 افراد زخمی ہو گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ بس میں 150 لوگ سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو سیفائی اور شکوہ آباد کے اسپتالوں میں داخل کرایا۔ فیروز آباد ایس پی رورل رام وجئے سنگھ نے واقعہ کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جمعرات کی رات تقریباً ایک بجے حادثے کی اطلاع ملی۔ معلوم ہوا کہ آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس بس میں تقریباً 150 افراد سوار تھے۔ بس ڈرائیور سمیت تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور محفوظ لوگوں کو ان کی منزل پر پہنچا دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ 10 جولائی کو اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں 18 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ بہار کے موتیہاری سے دہلی جارہی تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس نے دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے