किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آکولہ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا پروگرام کامیاب

ایم ایل ساجد پٹھان کی موجودگی و تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی صدارت میں امراوتی ڈیویژن و ضلع مجلس عاملہ تشکیل، آکولہ شہر کے اراکین منتخب

ا کولہ:11؍مئی ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) ایم ایل اے ساجد خان پٹھان کی موجودگی میں ، تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی صدارت میں ، نیز سابق جج منظور ندیم ، اسکول کے چیرمین سرفراز نواز خان کی حاضری میں، و حسین دیشمکھ ضلع صدر واشم ، شہزاد انور سر، شہر صدر آکولہ ، علی عمران سر، ضلع کوارڈینیٹر آکولہ، ذاکر سر،کی انتھک محنت و کوششوں سے آکولہ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کا امراوتی ڈیویژن مجلس عاملہ تشکیل ، آکولہ ضلع مجلس عاملہ کی تشکیل، آکولہ شہر و امراوتی ڈیویژن میٹنگ کامیاب رہی ، جس میں امراوتی ڈویژن صدر پرائمری ندیم راہی ، واشم پرائمری ضلع صدر حسین دیشمکھ ، بلڈھانہ پرائمری ضلع صدر متین خان، بلڈھانہ ہائی اسکول ضلع صدر عمران سر، ایوت محل ضلع پرائمری صدر محمد پیر سر ، آکولہ شہر صدر شھزاد انور ، تمام ضلع صدور کی پوری ٹیم ، مجلس عاملہ کے اراکین ، موجود تھے۔ میٹنگ میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے ڈیویژن مجلس عاملہ و ضلع مجلس عاملہ، شہر آکولہ مجلس عاملہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا ۔عمیر محمد خان، انجمن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج خام گاؤں، کو امراوتی ڈیویژن ہائی اسکول مجلس عاملہ کا ڈویژن صدر بنایا گیا ،نیزمحمد رضوان خان اکوٹ ڈویژن سکریٹری ،محمد امسان ممبر ، بنائے گئے،نیز آکولہ ضلع صدر ہائی اسکول، عبدالریاض عبدالکریم، تعمیر ملت اردو ہائی اسکول آکوٹ فیل کو ضلع صدر ،انور بیگ قاضی اختر بیگ، سکریٹری ، محمد بلال محمد عثمان کو نائب صدر بنایا گیا، نیز دیگر اراکین کی منتخبی کی گئی ۔تمام منتخب اراکین کو ایم ایل اے ساجد خان پٹھان و تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کے ہاتھوں منتخبی کا لیٹر دیا گیا۔ متین خان سر کا تعلیمی ویڈیوز بنانے کی ضمن ضلع سطح پر اول انعام ملنے پر استقبال کیا گیا ۔ شہزاد انور سر نے حمد ، ندیم راہی سر نے نعت پیش کی۔ نظامت علی عمران نے بہترین انداز میں کی‌۔بقیہ تفصیلات جلد ہی دی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے