कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آٹو و ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے خوشخبری

فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی اپیل

ناندیڑ:27؍مارچ (نمائندہ اعتبار) پورے مہاراشٹر میں 2024ء سے ’’دھرم ویر آنند دیگھے صاحب مہاراشٹر آٹو اور میٹرڈ ٹیکسی ڈرائیور فلاحی منڈل‘‘ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس منڈل کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے آٹو رکشا اور میٹرڈ ٹیکسی ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کریں اور ان اسکیموں کا فائدہ حاصل کریں۔ یہ اپیل ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ونئے اہیرے نے کی ہے۔
اس فلاحی منڈل کے مقاصد درج ذیل ہیں:
65 سال سے زائد عمر کے ڈرائیوروں کے لیے اعزازی وظیفہ اسکیم، ڈیوٹی کے دوران زندگی بیمہ اور معذوری بیمہ اسکیم، صحت سے متعلق فوائد کی اسکیم، ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں مالی امداد کی اسکیم، اور بچوں کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ اسکیم شامل ہیں۔
دھرم ویر آنند دیگھے صاحب مہاراشٹر آٹو اور میٹرڈ ٹیکسی ڈرائیور فلاحی منڈل کی سرکاری ویب سائٹ کی لنک [https://ananddighekalyankarimandal.org](https://ananddighekalyankarimandal.org) ہے۔ اس لنک کے ذریعے رکشا اور ٹیکسی ڈرائیور حضرات آن لائن طریقے سے رکنیت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ناندیڑ ضلع کے تمام رکشا اور ٹیکسی ڈرائیور یونینز اور ڈرائیور حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ سرکاری لنک کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کریں۔
رکنیت کے لیے درج ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہے: گاڑی مالک کا نام، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبر، پرمٹ نمبر، خاندان کے افراد کی معلومات، راشن کارڈ، پین کارڈ، آدھار کارڈ وغیرہ کی تفصیلات درج کرکے ضروری دستاویزات کی نقول اپلوڈ کرنی ہوں گی۔ درخواست کی جانچ کے بعد اگر تمام شرائط پوری ہوں تو درخواست منظور کی جاتی ہے، بصورت دیگر خامیوں کی صورت میں دفتر سے رابطہ کرنے کا پیغام موصول ہوگا۔ ایسی صورت میں فوری طور پر ریجنل ٹرانسپورٹ دفتر سے رابطہ کرکے خامیوں کو دور کرنا ضروری ہے۔
رجسٹریشن اور شناخت کے لیے 500 روپئے اور رکنیت فیس 300 روپئے، اس طرح کل 800 روپئے ادا کرنا لازمی ہے۔ مزید معلومات کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ آفس کے سینئرکلرک دیپک واکوڑے سے موبائل نمبر 9834589717 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ علاقائی ٹرانسپورٹ آفیسر ناندیڑ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے