कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آن لائن کاموں کے بوجھ کے خلاف اردو اساتذہ کا بائیکاٹ کا انتباہ

بلڈھانہ : ۳۰ دسمبر (نمائندہ) : ضلع پریشد اسکولوں کے اساتذہ پر مسلسل لادے جا رہے آن لائن کاموں کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ اس ناانصافی کے خلاف اب اساتذہ کو متحد ہو کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ سخت مؤقف آل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا، سندکھیڑ راجا کے تعلقہ صدر رفیق خان رشید خان نے اختیار کیا ہے۔ہم اساتذہ ہیں، انجینئرز نہیں” ان الفاظ میں اساتذہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے آن لائن کاموں کے بائیکاٹ کی وارننگ دی ہے۔فی الحال اساتذہ کو اپنے ذاتی موبائل فون اور اپنے ہی ریچارج کے ذریعے روزانہ نئی نئی لنکس پر معلومات بھرنی پڑ رہی ہیں۔ فوٹو اپ لوڈ کرنے اور مختلف رپورٹیں پیش کرنے جیسے کام انجام دینے پڑتے ہیں۔ دو اساتذہ والے اسکولوں میں ایک استاد مختلف انتظامی کاموں میں مصروف رہتا ہے جبکہ دوسرا آن لائن ڈیٹا بھرنے میں لگا رہتا ہے۔ ایسی صورت میں براہِ راست تدریس کے لیے وقت ہی نہیں بچتا جو ایک سنگین مسئلہ ہے یہ بات سنگھٹنا نے واضح کی ہے۔مسلسل آن لائن کاموں کی وجہ سے تعلیمی معیار کو کہیں بھی ترجیح نہیں مل رہی۔ اس کے برعکس ضلع پریشد اسکولوں کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔ والدین میں یہ غلط تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ اساتذہ کلاس میں نہیں جاتے یا پڑھاتے نہیں ہیں۔ اس سے اسکول بند ہونے کی نوبت تو نہیں آ رہی؟ ایسی تشویش بھی والدین کی جانب سے ظاہر کی جا رہی ہے۔اس پس منظر میں سنگھٹنا نے کہا ہے کہ آن لائن کاموں کا اجتماعی بائیکاٹ ہی واحد راستہ ہے۔ اس کے لیے جلد ہی ایک مخصوص تاریخ طے کر کے تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی جائے گی۔“اب انصاف اور حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ضروری ہے”، یہ کہتے ہوئے آل مہاراشٹر اردو ٹیچر سنگھٹنا، سندکھیڑ راجا کے تعلقہ صدر رفیق خان رشید خان نے تمام اساتذہ سے متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے