कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آن لائن اعتبار نیوز پورٹل کا آغاز؛ صحافتی حلقہ میں مسرت کی لہر

ناندیڑ : یکم ستبمر:( اعتبار نیوز) :موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ و ترسیل کی اہمیت و افادیت سے ہر ذی فہم واقف ہیں. ذرائع ابلاغ کے انسانی زندگی پر مثبت و منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں. فرقہ پرست عناصر ان ذرائع کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہوئے ملک کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں تو وہیں ایک چھوٹی سی تعداد ایسے فرض شناس صحافیوں کی بھی ہے جو ان ذرائع کا مثبت اور تعمیری استعمال کرتے ہوئے عوام کی صحیح رہنمائی کررہے ہیں. انٹرنیٹ کے ذریعے موبائل پر خبریں سننے اور پڑھنے کے رحجان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے. اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناندیڑ کے جواں سال صحافی شیخ اکرم ابن شیخ سلیم صاحب نے "اعتبار نیوز پورٹل” کا آغاز یکم ستمبر 2023ء کو کیا ہے. اس نیوز پورٹل کے ذریعے مقامی، ریاستی اور اہم ملکی خبروں کے علاوہ ادبی، سیاسی، مذہبی مضامین عوام کو پڑھنے کے لئے فراہم کئے جائیں گے. اسی طرح اس ویب سائٹ پر تحریک طالب علم کے تحت تحریکی شخصیات، اقوال زرین، شاعری، حیرت انگیز معلومات، جنرل نالج، لطائف، کریئر و گائیڈنس اور ریاستی و قومی اسکیمات وغیرہ بھی شائع کی جائیں گی. طلباء و طالبات اور نئے قلمکاروں کو بھی اس ویب سائٹ پر اپنی تخلیقات شائع کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے. اس طرح یہ نیوز ویب سائٹ شہریان ناندیڑ ہی نہیں بلکہ ملک کے اردو داں طبقہ کے لئے یقیناََ فائدہ مند ثابت ہوگی. اس نیوز ویب سائٹ کی تزئین و ڈیزائن بلڈانہ ضلع کے مشہور ویب ڈیزائنر و صحافی جناب ادریس شیخ (چیف ایڈیٹر ودربھ دستک) اور معاون ڈیزاینر جمیل احمد شیخ (چیف ایڈیٹر کاوش جمیل ) نے کی ہے. اعتبار نیوز پورٹل کے آغاز پر شیخ اکرم نے حمد باری تعالیٰ کے بعد اپنے تمام بہی خواہوں، ہمدردوں اور بالخصوص اپنے والد محترم جناب شیخ سلیم صاحب، برادران جناب شیخ کلیم کنٹریکٹر، جناب شیخ پرویز آرٹسٹ، اہل خانہ و افراد خاندان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہی کی بدولت وہ آج صحافتی میدان میں سرگرم ہیں. واضح رہے کہ شیخ اکرم گزشتہ بارہ سالوں سے اردو صحافت سے وابستہ ہیں. انہوں نے مقامی اخبارات کے علاوہ ملک کے کثیرالااشاعت اخبار روزنامہ منصف میں بھی بحیثیت کمپیوٹر آپریٹر اپنی خدمات انجام دی ہیں. روزنامہ تہلکہ ٹائمز میں کم و بیش ایک دہے تک انہوں نے کمپیوٹر آپریٹر، ضلع رپورٹر اور سب ایڈیٹر کے فرائض انجام دیئے. فی الحال وہ روزنامہ کامل یقین میں بحیثت سب ایڈیٹر کام کررہے ہیں. اعتبار نیوز پورٹل کے آغاز پر شیخ اکرم کو سیاسی، مذہبی، تعلیمی، ادبی و صحافتی تنظیموں سے وابستہ شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. مزید تفصیلات کے لئے اعتبار نیوز پورٹل کی ویب سائٹ www.aitebarnews.com پر وزٹ کریں یا پھر شیخ اکرم کے موبائل نمبر 9028167307 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے