किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آنگن واڑی مددگارکے عہدہ کے لیے 24 اپریل تک درخواستیں طلب

ناندیڑ:7؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) شہر ناندیڑ میں چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر کے دفتر کے تحت آنگن واڑی مددگار کی خالی آسامیوں کو براہ راست تقرری کے ذریعے پُر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تعلیمی اہلیت، شرائط و ضوابط کے بارے میں تفصیلی اشتہار https://nanded.gov.in پر شائع کیا گیا ہے۔ اہل مقامی خواتین امیدواروں سے 24 اپریل 2025 ء تک درخواستیں دینے کی اپیل چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر، ناندیڑ وی ایس بوراٹے نے کی ہے۔یہ تقرری مرکزی حکومت کے تحت چلائی جانے والی ’’انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروس اسکیم‘‘کے تحت کی جا رہی ہے۔ ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہائش پذیر اہل مقامی خواتین سے 8 اپریل سے 24 اپریل 2025 ء کے درمیان مقررہ فارمیٹ میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اہل خواتین امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں درج ذیل پتے پر جمع کروائیں:
چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر (شہری) ناندیڑ، ہاؤسنگ سوسائٹی، مکان نمبر 114، سرکاری گیسٹ ہاؤس تا پاؤڑے واڑی ناکہ روڈ، گنیش نگر، ناندیڑ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے