कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آمنہ فاطمہ نے رکھا اپنا پہلا روزہ

پربھنی:10/اپریل( راست) روزہ اللہ تعالیٰ كو خوش کرنے اور اِس کی رضا مندی کا بہترین طریقہ ہے۔ رمضان کے اس مقدس مہینے میں نیکیاں کمانے کا جذبہ صرف بڑوں میں ہی نہیں بلکہ چھوٹے اور معصوم بچوں میں بھی خوب پروان چڑھتا ہے، اور دنیا بھر کے ننھے اور معصوم بچے بھی اس ماہ ِ مبارک میں پوری خوش دلی سے روزہ رکھتے ہیں، جو بڑی اچھی اور خوش آئند بات ہے، انہی معصوم روزہ داروں میں حافظ قاضی محمد مشتاق محی الدین ولد قاضی احمد ولی الدین کی سات سالہ دختر آمنہ فاطمہ بنت حافظ قاضی محمد مشتاق محی الدین ساکن عنایت نگر، پربھنی بھی ہے جس نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ اسی ضمن میں آمنہ فاطمہ کے اس دینی جذبہ پر اہل خانہ نے ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی دعاوں سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اِس موقع پر آمنہ فاطمہ کے دادا قاضی احمد ولی الدین، دادی، نانی، چاچا، پھوپھا، پھوپی ،مامو، خالو، دیگر ارکان خاندان نے انکی گلپوشی کر مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے