किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آل انڈیا فٹبال ٹورنامنٹ میں فرینڈس فٹبال کلب پربھنی کی شاندار جیت

پربھنی:19؍مئی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ادگیر میں منعقد آل انڈیا فٹبال ٹورنامنٹ میں فرینڈس فٹبال کلب پربھنی نے شاندار جیت حاصل کی تفصیلا ت کے مطابق بتاریخ 17اور 18 مئی 2025 کو ڈے نائٹ 7A سائڈ آل انڈیا فٹبال ٹورنامنٹ کا ضلع پریشد اسکول میدان اُدگیر میں انعقاد عمل میں آیاجس میں فرینڈس فٹبال کلب پربھنی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ انعام اول حاصل کیا اس آل انڈیا فٹبال ٹورنامنٹ میں جالنہ ، بیدر ، اورنگ آباد ، ناندیڑ ، وغیرہ اضلاع کی مشہور و معروف ٹیموں کو شکست دے کر فرینڈس فٹبال کلب پربھنی شاندار جیت حاصل کی ۔ فرینڈس فٹبال کلب کے تمام ہی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ انعام اول حاصل کر کے اپنی ٹیم کا اور اپنے پربھنی ضلع کا نام روشن کیا۔ٹیم کو اس بڑی جیت دلانے کیلئے ٹیم کے فاؤنڈر شیخ معاز نے بہت محنت کی شیخ معاز مستقل اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے ،جس کا نتیجہ آل انڈیا فٹبال ٹورنامنٹ میں کامیابی کی شکل میں ظاہر ہوا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ذمہ داران کی جانب سے شیخ معاز اور انکی ٹیم کو 11000روپیے نقد اور ٹرافی سے نوازہ گیا اس کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی شیخ صدیق اور تنویر خان کو مین آف دی میچ سے نوازہ گیا۔ کامیابی اور خوشی کے اس موقع پر فرینڈس فٹ بال کلب ٹیم کے فاؤنڈر شیخ معاز نے تمام ہی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔اور خوشی کا اظہار کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے