कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آسیب زدہ گڑیا

مزاحیہ تحریر

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

ہم سارے بچے ہارر فلم دیکھ رہے تھے جس میں گڑیا ہی اصلی چڑیل ہوا کرتی ہے اور وہ لمحوں میں لمبی لمبی مسافت طے کر جاتے ہیں۔دادا جان نے دیکھ کر کہا اصل مزہ تو ایسی کہانیوں کے سننے سے آئے گا، تصور ،تصویر سے زیادہ اچھا ہوتا ہے ،ہم نے دادا جان سے ضد کی وہ ٹال رہے تھے،دادا جان نے ہمیں آخر کار آسیب زدہ گڑیا کی کہانی سنائی ۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی گئی ہم سارے بچے خوف کے مارے قریب قریب آنے لگتے ،لیکن کہانی سننے کا اور ہی لطف آتا تھا۔۔۔۔ ہم سنتے رہے ۔ سب کچھ نہیں تو کچھ کچھ ضرور یاد رہا ،کہ کسی گڑیا میں ایک طاقتور جن رہتا تھا اور وہ ہر کسی کو ڈراتا اور مار دیتا اور جو قرآنی آیات آیت الکرسی کا ورد کرے یا لاحول ولاقوۃ الاباللہ اور۔۔۔۔۔۔ بھی کچھ دعائیں کہیں وہ یاد نہ رہیں۔۔ ۔
کہانی ختم ہوگئی، اور ہم سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے، میں حسبِ معمول اپنی گڑیا لیے سونے لگی ، مجھے اس سے ڈر محسوس ہونے لگا ، میں نے اسے دور پھینک دیا اور سوگئی۔ لیکن وہ گڑیا اپنے آپ ہی میرے قریب آتی ہوئی محسوس ہوئی۔ میں گھبرا گئی، وہ اور میرے قریب آ نے لگی ۔ اب تو وہ ایک ڈراؤنی سی آواز میں رونے لگی اور میں ڈر سے بے حس ہوئی ، نہ ہاتھ پاؤں حرکت کرتے نہ ہی میری آواز کسی کو سنائی دے رہی تھی،میں نے سب کو مدد کے لیے پکارا ،کوئی نہ سنا اور اب تو گڑیا میرے سینے پر آبیٹھی ،میں نے آیت الکرسی پڑھنا چاہا وہ بھی یاد نہ آتی تھی ،اسی کشمکش میں خیال آیا کہ نیند کا یہ حال ہے تو قبر میں کیا ہوگا؟؟؟؟ اور میں اپنے ہی کمرے میں قید تھی ،گڑیا نے مجھ پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ہاتھ لمبے کیے اور میرا قتل کر ہی رہی تھی کہ
۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح ہوگئی اور میں جاگ گئی ۔🤣🤣🤣🤣

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے