किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آزادی کا امرت مہوتسو کے ضمن میں حکومت کی جانب سے منعقد کیے جارہےثقافتی پروگراموں میں تمام مذاہب کی ثقافتوں کو شامل کیا جائے : فاروق احمد

ناندیڑ:17 فروری (نامہ نگار) ونچت بہوجن آگھاڑی کے ایک وفد کی جانب سے16فروری کو ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ضمن میں حکومت کی جانب سے منعقد کیے جارہے عظیم ثقافتی پروگراموں میں تمام مذاہب کی ثقافتوں کو شامل کیا جائے اور تمام مذاہب و ذاتوں کے نوجوانوں کو ا ن پروگراموں کے تحت مختلف سرگرمیوں میں رضاکار کے طور پر شامل کیا جائے۔ناندیڑ شہر میں 15 فروری 2024 سے 19 فروری 2024 ءتک ہونے والے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر عظیم ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اگرچہ ان پروگراموں میں تمام مذاہب کی ثقافت شامل نہیں ہیں ، لیکن بودھ ثقافت اور مسلم ثقافت کے پروگراموں سے جان بوجھ کر گریز کیا جارہا ہے۔ اس دوران کئی کارکنان اور رضاکار پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگر ان پروگراموں کے دوران مختلف ذاتوں اور مذاہب کے نوجوان شریک ہوتے ہیں اور مختلف مذاہب کی ثقافتی روایات کو شامل کیا جاتا ہے تو یہ پروگرام تاریخی اور سماجی اتحاد کا پیغام اور چھترپتی شیواجی مہاراج کی توقعات کے مطابق ہوں گے۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ آنے والے دنوں میں ہونے والے پروگراموں میں شاعری جلسے، مشاعرے، انقلابی بھیم گیت وغیرہ پروگراموں کو شامل کرتے ہوئے مختلف مذاہب کے ثقافتی روایات کا تحفظ کیا جائے۔میمورنڈم میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ نندگری قلعہ کے تحفظ کے پروگرام میں تمام مذاہب و ذاتوں کے نوجوانوں کو شامل کیا جائے۔ناندیڑ میں قلعہ کے علاقے میں بہت سے مسلم کارکن اور نوجوان سماجی کارکن کام کر رہے ہیں انہیںبھی اس میں شامل کیا جانا چاہیے ۔اس موقع پر ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی صدر فاروق احمد، ریاستی نائب صدر گووند دلوی، ضلع جنرل سیکریٹری شیام کامبلے، شمال شہر صدر ایوب خان، جنوب شہر صدر وٹھل گائیکواڑ، جنرل سیکریٹری امرت نرنگلکر، شہر ترجمان عبید باحسین، پربُدھ بھارت ، سنیل سونسلے، صاحب راؤ بھنڈارے، کیشو کامبلے، نوجوان کارکن سید شاہ رخ ہاشمی، اظہر خان وغیرہ موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے