किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج میں نعت خوانی کا پروگرام

ممبئی:13؍ستمبر ( بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف 9960451708 ) عید میلاد النبی کی نسبت کے تحت بروز بدھ 11 ستمبر 2024کی صبح آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد خان اور اسٹاف کی دعوت پر نعت خواں مستقیم سر نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کچھ نعتوں کا نذرانہ پیش کیا جسے طلبہ نے بغور سنا اور اس کو سراہا ۔مستقیم سر جب نعت پڑھ رہے تھے تو ایسا لگ رہا تھا جس سے ان کی زبان سے پھول ٹپک رہے ہیں طلبہ نے نعتوں کو سماعت فرمایا اور بارگاہ الٰہی میں اللہ سے دعا کی کہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ہماری زندگی میں آئے ،اس کے بعد ڈاکٹر خالد احمد خان نے مستقیم سرکی خدمت میں شال اور گلاب کا پھول پیش کیا ۔ ڈی ایڈ کالج کے طلبہ نے اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تقاریر کیں اور نعتوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ آر سی امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول کے ہیڈماسٹر احمد شاہ، ایکسپرٹ کلاسیس کے ڈائریکٹر احمد شاہ اور دیگر مہمانان موجود تھے۔ جلسے کی نظامت سال دوم کی طالبات ملک عظمیٰ اور شیخ مبشرہ نے کی۔مہمانان کا تعارف نہایت ہی دلکش انداز میں لیکچرر مومن منصفہ نے پیش کیا۔کالج ہذا کے لیکچرر پانڈورنگ کھرات سر کو ان کے درس و تدریس کے 30سالہ مکمل ہونے پر تمام اساتذہ اور مہمانان نے گل و ہدیہ پیش کرتے ہوئےحوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شاہانہ شاہین مس،عائشہ مس،نادرہ مس اور پانڈورنگ کھرات سر کا بھر پور تعاون رہا۔اس طرح کا پریس ریلیز عائشہ قادری لکچرار آر سی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج نے دیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے