किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج میں غیر مسلموں کے ساتھ ظہرانہ

صفائی ملازمین نے بڑے جذباتی انداز میں پروفیٹ فار آل مہم کا شکریہ ادا کیا

ممبئی:12؍ستمبر ( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی) پروفیٹ فار آل مہم کے تحت بروز بدھ ١١ ستمبر ٢٠٢٤ کی صبح آر سی ماہم ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد خان اور اسٹاف نے اپنے احاطے میں کام کرنے والے اور علاقے میں صفائی کرنے والے ملازمین کے لیے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا۔ تقریبا ٣٠ ملازمین کی خدمت میں شال اور پھول دے کر ان کا استقبال کیا گیا۔جن میں غیر مسلم ملازمین کو ترجیح دی گئی۔ صفائی ملازمین نے ڈاکٹر خالد خان کے اس جذبے کو بہت سراہا اور کہا کہ پہلی بار ہمیں عزت سے بلاکر نہ صرف ہمارا استقبال (گلدستہ اور شال پیش کر کے) کیا گیا بلکہ اپنے ساتھ بٹھاکر کھانا بھی کھلایا۔ ڈی ایڈ کالج کے طلبہ نے اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تقاریر کیں اور نعتوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ آر سی امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول کے ہیڈماسٹر احمد شاہ، آئیٹا ممبئی کے صدر الیاس خان، پروفیٹ فار آل مہم کور کمیٹی کے رکن فاروق سید، ایکسپرٹ کلاسیس کے ڈائریکٹر احمد شاہ اور دیگر مہمانان موجود تھے۔ جلسے کی نظامت سال دوم کی طالبات ملک عظمیٰ اور شیخ مبشرہ نے کی۔مہمانان کا تعارف نہایت ہی دلکش انداز میں لیکچرر مومن منصفہ نے پیش کیا۔کالج ہذا کے لیکچرر پانڈورنگ کھرات سر کو ان کے درس و تدریس کے ۳۰ سالہ مکمل ہونے پر تمام اساتذہ اور مہمانان نے گل و ہدیہ پیش کرتے ہوئےحوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شاہانہ شاہین مس،عائشہ مس،نادرہ مس اور پانڈورنگ کھرات سر کا بھر پور تعاون رہا۔اس طرح نیوز عائشہ قادری لکچرار آر سی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے