किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آر-سی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج میں جشن یوم اساتذہ کا منفرد وانوکھا انعقاد

پربھنی:6؍ستمبر ( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) ممبئی شہر کامشہور و معروف ادارہ آر-سی ماہم ڈی-ابل-ایڈ کالج میں 5 ستمبر 2024 کو یوم اساتذہ کا پرزور انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز سال اول کے زیر تربیت معلم انصاری محمد معاذ کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت کا لج ہذا کے پرنسپل ڈاکٹرخان خالد احمدسرنے طلباء کی گزارش پر بخوشی قبول کی- سال اول و سال دوم کے زیر تربیت معلمین نے اساتذہ کی خدمت میں یوم اساتذہ کی مبارکباد انوکھے انداز میں پیش کی۔ اور اشعار،تقاریر،نظمیں وقوالی وغیرہ کی مددسے تخلیقی اور اختراعی طریقے سے تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سال دوم سے طوبی فردوس اور شاہ حمیرہ نے خو بصورت انداز میں انجام دیے- سال اول کے طلبہ نے اساتذہ کو اسناد دے کر منفرد انداز میں یوم اساتذہ کی مبارک باد پیش کی۔سال دوم کے زیر تربیت معلمین نے اپنے پسندیدہ استاد کا کردار ادا کر تے ہوئے سب کا دل لبھا یا-کئی طلباء نے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنی رائےکا اظہار کیا-سال اول سے قاضی منان نے استاد کے لیے خود سے تیار کی خوبصورت نظم پیش کی جو قابل تعریف تھی -سید عثمان نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ہر دن یوم اساتذہ ہے -شاہ حمیرہ نے کہا استاد ہمارے لیے والدین کا رتبہ رکھتے ہیں سال اول کی سی آر کلثوم نے اپنے اظہار خیال میں کہا اج کی طرح ہر دن ہمیں استاد کی عزت کرنی چاہیے ۔اور اساتذہ کافرمانبردار بن کر رہنا چاہیے اسی طرح کئی طالبات نے جوش و خروش سے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے یوم اساتذہ تزک وہ احتشام سے منایا-اس طرح کی نیوز عائشہ قادری لکچرار آر ۔سی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے