
ماہم:28؍فروری ( بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) بی-ایم-سی کا اساتذہ کی تربیت کا قدیم مشہور و معروف ادارہ آر-سی جونیئر کالج آف ایجوکیشن،ماہم-ممبئی اپنے قیام کے وقت سے ہی مستقبل کے اساتذہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لئے کوشاں ہے-زیرتربیت معلمین کی ہمہ گیر نشوونما کے لئے ادارہ ہذا میں "مراٹھی بھاشا دیوس” بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا-اس ضمن میں زیر تربیت معلمین نے مختلف پروگرامز جیسے ڈرامہ،ایکشن گیت،اہل مراٹھی کا رہہن سہن،لباس،زبان وغیرہ پیش کئے- مراٹھی مضمون کے ٹیچر پانڈورنگ کھرات سر نے خوبصورت انداز میں "سواگت گیت "پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا-اور سال اول سے ساحل اور کلثوم نے مشہور مراٹھی شاعر وڈرامہ نگار وشنودامن شرواڈکر(کسماگرج) کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کی-تمام سرگرمیاں مراٹھی زبان میں ہی انجام دی گئی-اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ سوجاتا کھرے میڈم(ای- او سیکنڈری سیکشن ایم سی جی ایم ) محترمہ آرتی ونود کھیر میڈم(ڈپٹی ای-او سیکنڈری سیکشن ایم سی جی ایم )،محترمہ الماس افروز صاحبہ (بی-او سیکنڈری سیکشن ایم سی جی ایم ) تشریف فرما تھے-محترمہ سوجاتا کھرے میڈم نے اپنے خطاب میں طلبہ کے مراٹھی بولنے کے انداز کو خوب سراہا-اور طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی-ساتھ ہی ساتھ محترمہ آرتی کھیرے میڈم نے طلبہ کے ذریعے پیش کئے گئے سرگرمیوں کی خوب داد دی-اور مراٹھی مضمون کی اہمیت کو اجاگر کیا-محترمہ الماس افروز صاحبہ نے عمدہ انداز میں مراٹھی زبان میں بہترین تاثرات پیش کرتے ہوئے مراٹھی مضمون کے ٹیچر پانڈورنگ کھرات سر اور تمام طلباءو طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کے ذریعے پیش کئے گئے تمام سرگرمیاں قابل تحسین ہے-پروگرام کے نظامت کے فرائض سال اول سے ساحل اور کلثوم نے مراٹھی میں انجام دیے-پروگرام کو کامیاب بنانے میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان سر،اساتذہ اور تمام طلباءو طالبات کا بھرپور تعاون رہا- پانڈورنگ کھرات سر کے فرض شکریہ کے ساتھ پروگرام کامیابی سے اپنے اختتام تکپہنچا –