कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آرام باغ ڈرامے نے ناظرین کا دل جیت لیا۔ گوہر حسن صاحب( ڈپٹی کمشنر آف پولیس )

شولاپور: 4؍فروری (راست) شوشل کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، شولاپور کے زیر اہتمام منعقد سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کے موقع پر ایکٹ گروپ شولاپور کا مایہ ناز ڈرامہ ” آرام باغ ” پیش کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی محترم جناب گوہر حسن صاحب( ڈپٹی کمشنر آف پولیس ) اور صدر جلسہ محترم جناب اخلاق وڈوان صاحب( چیرمین شوشل اسوسی یشن ) کی رہنمائی میں شاندار پروگرام ہیش ہوا۔جناب گوہر حسن صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تک میں نے کئی ڈرامے دیکھے لیکن اس قدر معیاری اور لا جواب ڈرامہ نہیں دیکھا۔یہ ڈرامہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ تمام ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔جناب اخلاق وڈوان صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ آرام باغ جیسے ڈرامے ہمارے قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایک شاہکار ڈرامہ تھا جو ہمارے ذہنوں میں محفوظ ہو گیا ہے۔اس ڈرامے کو جناب سید اقبال کی ہدایت میں سجایا گیا تھا۔جسے عالمی شہرت یافتہ مصنف جناب آفتاب حسنین نے لکھا ہے۔اس ڈرامہ میں اداکار اشفاق ساتکھیڑ نے آفتاب حسنین کا کردار ادا کیا اور حیوم قریشی نے ذہن کا کردار ادا کیا۔ وسیم شاہ باد نے جہادی کا تو ندیم شیخ نے نمبو والے کا اور صفیان شاہ پورے نے بے دین کا تو ریاض امبلکھچڑے نے دین دار کا کردار ادا کر ناظرین سے داد و تحسین حاصل کی۔اس ڈرامے کو موسیقی سید محافظ نے دی اور روشنی سید صفدر علی نے کی تھی۔اس ڈرامے کو کامیاب بنانے میں دوست، احباب نے مدد فرمائی۔ایکٹ گروپ ان شاء اللہ بہت جلد ناظرین میں دو نئے ڈرامے پیش کرنے جا رہا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے