किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج پربھنی میں تحفظ اوقاف کارواں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ پر بھنی کی جانب سے عظیم الشان اجلاس عام

تمام تر سہولتوں سے آراستہ جلسہ گاہ آپ کی آمد کی منتظر ہے

پر بھنی:27؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 27 اپریل بروز اتوار سرزمین پر بھنی پر تحفظ اوقاف کارواں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر بھنی کی جانب سے ایک روزہ عظیم الشان مراٹھواڑہ سطح کا پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مرکزی قیادت اور تمام مسالک فکر کے علماء کرام اور قائدین ملت تشریف لا رہے ہیں برادران وطن میں مسلمانوں اور اوقاف کی جائیداد کو لے کر پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور انہیں حقیقت سے واقف کروانے ایک نشست صبح 11 تا ایک بجے بی رگھوناتھ ہال نزد ایس پی آفس منعقد ہوگی علماء اور خواص کے لیے ایک خصوصی نشست دوپہر دو تا پانچ بجے عیدگاہ میدان جنتور روڈ میں منعقد ہوگی جبکہ حکومت ہند کی جانب سے ملک کی پارلیمنٹ میں منظور شدہ متنازعہ ترمیمی قانون کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنے اور اس قانون کے نقصانات سے انہیں واقف کروانے اور اس متنازعہ قانون کو مسترد کرنے اور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے کی غرض سے ایک عظیم الشان اجلاس عام شام 5 بجے تا رات 10 بجے عید گاہ میدان جنتور روڈ میں منعقد ہوگا اس عظیم الشان جلسہ عام کی صدارت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فرمائیں گے جبکہ مقررین خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبیداللہ خان اعظمی نائب صدر پرسنل لا بورڈ ،حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی ,مولانا فضل الرحیم مجددی جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ، بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمان اور دیگر علماء اور قائدین ملت خطاب فرمائیں گے عوام الناس اور بالخصوص علاقہ مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کے علماء، ائمہ دانشوران قوم و ملت اور ملت کا درد رکھنے والے افراد سے اس ایک روزہ پروگرام میں شرکت کی پر خلوص گزارش تحفظ کارواں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پربھنی کے تمام ذمہ داران ، مجلس انتظامیہ و مجلس استقبالیہ کمیٹی نے کی ہے شام 5 بجے منعقد ہونے والے اس عظیم الشان جلسہ عام میں خواتین کے لیے بھی پردہ کے اہتمام کے ساتھ سننے اور دیکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے